فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھلانے پر مبارکباد,سابق کونسلر عبد الرؤف
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر عبد الرؤف چیئرمین واٹر سپلائی اسکیم جنوبی شکر یال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھلانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں فیاض الحسن چوہان ایک دیانت دار انسان ہے پنجاب کابینہ میں ان کی مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ان خیالا ت کا اظہاربزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر عبد الرؤف چیئرمین واٹر سپلائی اسکیم جنوبی شکر یال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھلانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیاض الحسن چوہان پر اعتماد کا اظہاران کے حلقے کے عوام کی لیے باعث فخر ہے ہم ان کے تمام ووٹر، سپورٹر فیاض الحسن چوہان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے جس قدرحلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی
Abdul Majid Mughal praises contributions of ex MPA Raja M Ali in PP7
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف کو دعاؤں کی سخت ضرورت ہے ملک کی عوام میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کے ارمانوں کا خون کر دیا۔الیکشن میں مہم میں جو بلند و بانگ دعوے کیے جاتے تھے وہ سب پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں مہنگائی نے عوام کی ناک میں دم کر دیا انشاء اللہ آمدہ بلدیات اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی۔ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی موٹر وے ہو میٹرو بس سروس ہو یا اربوں کھربوں کے دیگر میگا پراجیکٹ مسلم لیگ ن نے ہی کیے میاں نواز شریف کو عوام کے دل سے کوئی نہیں نکال سکتا موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف واپس عوام کے درمیان میں ہونگے اور عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے جس قدرحلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ آنے والے دور مسلم لیگ ن کا ہو گا۔