DailyNews

Dadyal, AJK; Tariq Aqil elected as President Dadyal press club while Abdullah Khan is general secertary

ڈڈیال پر یس کلب کے صدر طارق عقیل اور جنرل سیکرٹری عبداللہ خان کو منتخب کیا گیا

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیال پر یس کلب کے ارکنا ں نے کا آج اجلا س ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم اپنی عبوری باڈی کا اعلان کرتے ہو ئے فیصلہ کیا گیا کہ ڈڈیال پر یس کلب کے صدر طارق عقیل اور جنرل سیکرٹری عبداللہ خان کو منتخب کیا گیا اجلاس کی صدارت قاری محمد اکرم نے کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باقی عہد ادران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اجلاس میں وقار بشیر،احسن شفیق،عبداللہ خان،طارق عقیل،مشتاق احمد چغتائی اور دیگر عہداردان نے شر کت کی انہوں نے فیصلہ کیا کہ باقی کا لاء عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
آزاد کشمیر کے نامور صحافی پریس فاونڈیشن کے ممبر ڈڈیال پر یس کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق کی وفات پر وزیر اعظم آزاد راجہ فاروق حیدر خان کی گزشتہ روزشام ڈڈیال آمد وزیراعظم راجہ فاروق حید ر خان ڈاکٹرمحمد اسحاق کے گھر جاکر لوحقین سے اظہار افسوس کیا لواحقین میں ڈاکٹر محمد اسحاق کے بھائی محمد شبیر،بیٹے وقاص اسحاق،محمد عباس ودیگر سے اظہار افسوس کیا دعاکی انہوں نے کہا ڈاکٹر محمد اسحاق نیک سیرت ملنساز انسان تھے ان کی کمی کبھی نہیں پوری ہو سکتی آخر میں دعاکی ان کے ہمرا ہ انڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری آفتاب احمد بھی موجودتھے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )
صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کو بے یار و مدد گار چھوڑنا اور دو ماہ سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی مدد نہ کرنا ظلم ہے۔ جس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کی چوبیس ستمبر کے زلزلہ میں لوگوں کا بے پناہ نقصان ہوا مگر ابھی تک ان متاثرین کی بحالی کے لیئے کسی قسم کے اقدامات نہ ہونا لمحہ فکریہ ہیں حکومت آزاد کشمیر متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ جات کی ادائیگی کرے اور انفراسٹرکچربحالی کے لیئے اقدمات اٹھائے بالخصوص کھڑی جاتلاں رورڈ کی بحالی اور بحالی تک اس پر پانی چھڑکا ؤ کے لیئے فوری اقدامات کیئے جائیں تاکہ لوکوں کی مشکلات کم ہوں انھوں نے کہا کے پہلے ہی لوگ شدید نقصانات سے دوچارہوئے ہیں معاوضہ جات بہت کم اعلان کئے گئے ہیں سکولز کالجز سمیت دیگر انفراسٹرکچر بھی تباہ ہے۔ جبکہ متاثرین ٹینٹوں میں بڑی بری حالت میں رہ رہے ہیں حکومت آزاد کشمیر اس سلسلے میں فوری طور پر اقدامات کرے اور متاثرین کو معاوضے دیں وگرنہ شدید احتجاج کریں گے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )
آزادکشمیر میں سرکاری ادارہ جات کو آزادنہ، منصفانہ اور بغیر کسی دباؤ کے عوام کے کام کاج کرنے کی ڈگری پر ڈال دیا گیا ہے آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری جس کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہوں ان خیالات کا اظہار راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزادکشمیر نے چوہدری ہاؤس ڈڈیال میں کیا وزیراعظم آزادکشمیر نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر عوام علاقہ کی بڑی تعداد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر کے سرکاری اداروں میں اصلاحات اولین ترجیح تھیں جس کو عملی جامہ پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے پہنایا، کشمیر کونسل کا معاملہ ہو یا انکم ٹیکس کے معاملات وفاق سے یہ سارے کم خوش اسلوبی سے سرانجام پائے ہیں انہوں نے کہاکہ میرٹ کی بحالی، انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے آزادکشمیر حکومت دن رات کام کررہی ہے راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ اسلام گڑھ میرپور چک ہریام برج کے التوا میں حائل تمام رکاؤٹیں دور کردی گئیں ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی اس برج کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر مارچ اپریل میں بلدیات الیکشن بھی کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کام کے لیے فنڈ بھی مختص کردیا گیا ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد ایڈووکیٹ اور راہنما مسلم لیگ ن چوہدری جاوید ظفر نے تحصیل ڈڈیال کے مسائل جن میں سرفہرست پانی کا مسلہ، ڈڈیال کے مصافات میں سڑکات کی حلات زار، جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے علاوہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کی مخدوش حالت، پبلک پارک کی ضرورت پر وزیر اعظم کی توجہ دلائی راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزادکشمیر نے تحصیل ڈڈیال کے لیے دو لاکھ پودے دینے کا وعدہ کرتے ہوئے دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار اداکرنے کا وعدہ کیا انہوں نے اگلے ماہ تحصیل ڈڈیال کے تفصیلی دورے کا بھی وعدہ کیا اس موقع پر عمائدین ڈڈیال نے وزیراعظم آزادکشمیر کا بلدیہ ڈڈیال میں متحرک ایڈمنسٹریٹر چوہدری آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ کو تعینات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button