DailyNewsKahuta

The allegations leveled at me are false and just a joke. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

مجھ پر لگائے گئے الزامات جھو ٹ کا پلندہ اور صرف تماشا لگایا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھو ٹ کا پلندہ اور صرف تماشا لگایا گیا ہے۔ ان الزامات کا کوئی سر اور پاؤں نہ ہے۔ ریفرنس می لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور ملزمان کا اس ریفرنس سے کوئی تعلق نہ ہے۔ پولیٹکل انجنئرنگ اور تماشے لگائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے کہ ختم کریں اس نیب کو اور ان تماشوں کو ختم کیا جائے۔ رول آف لاء ختم ہو گیا۔ شیخ رشید جیسے شخص کی شکائت پر شاہد خاقان عباسی جیسے محب وطن اور دیانتدار شخص جیل میں ہو؟شاہد خاقان عباسی نے محنت سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ دہشتگردوں اور قاتلوں کی طرح پولیس گاڑیوں میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو لایا جانا افسوس ناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کورٹ میں پیشی کے بعد اخباری نمائندوں اور مسلم لیگی کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اطلاعت پرویز رشید، سابق وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات مریم اورنگ زیب، طاہرہ اورنگزیب، مفتاع اسماعیل سابق مشیر خزانہ، سعدیہ عباسی، نادر خاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی، کرنل (ر) مسعود عباسی، شوکت اقبال جنجوعہ، سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، سابق ایم پی اے ٹیکسلا حاجی عمر فاروق، مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما محمد ظریف راجہ، راجہ بشیر، سابق چیئرمین راجہ فیاض بیور، راجہ ذوالفقار ستی، امیدوار برائے تحصیل چیئرمین کہوٹہ، سابق چیئرمین سجاد ستی، سابق وائس چیئرمین اسد ستی، سابق وائس چیئرمین راجہ سلطان محمود، آفتاب کیانی نارہ، راجہ نزاکت صدر بیور، راشد مبارک عباسی، ذوالقرنین شاہ، حیدر شاہ، راجہ بابر حنیف، نبیل عباسی، حنان عباسی، شیخ قمرالزمان، دفتر عباسی مری، کرنل (ر) انور عباسی، راجہ عمران ضمیر،کبیر جنجوعہ اور دیگر مسلم لیگی کارکنان،ورکرز بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑے خوشگوار اور پر مسرت لہجے میں گفتگو بھی کی۔ اور کہا کہ یہ سب تماشے لگائے گئے ہیں۔ سابق مشیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہ ہے۔ صرف شیخ رشید جیسے شخص کی شکائت پر شاہد خاقان عباسی جیل میں ہے۔ رول آف لاء ختم ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگ زیب نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو مینڈیٹ چوری کرکے ملک پر مسلط کیا گیا۔ قاتل اور دہشتگرد وں کی طرح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر سیاستدانوں کو لایا جارہا ہے۔ یہ انتقامی کاروائی سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دن بہت پہلے گنے جا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button