Kallar Syedan; NAB should prove allegations, former PM Shahid Khaqan Abbasi
نیب لگائے گئے الزامات ثابت کرے,سابق وزیراعظم شاھدخاقان عباسی
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاھدخاقان عباسی نے کہا ہے نیب لگائے گئے الزامات ثابت کرے انہوں نے منگل کے روز نیب کورٹ میں سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیرکیانی اور راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک و قوم کی خدمت کی ملک نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ادوار میں ترقی کی عوام کو بخوبی علم ہے کہ کن لوگوں نے ملک سے تاریکیوں کو ختم کرکے بند صنعتوں کا پہیہ چلایا سی این جی پر طویل لائنوں کا خاتمہ ہم نے نوازشریف کی قیادت اور وژن کے ساتھ کیا ہمارے دور میں ملک ترقی کررہا تھا شرح نمود میں اضافہ ہوا آج مہنگائی نے عوام لوگوں سے خوشیاں چھین لی ہیں جب زرعی ملک میں نایاب مرغ اور گوشت سے ذیادہ مہنگے ہو جائیں اور سبزیات بھی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو جائیں تو سمجھ لیں کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)..مسلم لیگ ن کے راہنما و سابق چیئرمین یوسی لوہدرا محمد نوید بھٹی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو بغیر کسی جرم کے گرفتار رکھنا کہاں کا انصاف ہے۔ نیب کو ابھی تک خود نہیں پتہ کہ ان پر کیا الزام لگائے۔ ان کے دور میں پاکستان میں دنیا کا سب سے سستا ایل این جی ٹرمینل لگایا گیا۔ موجودہ نااہل حکومت نیب کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کررہی ہے۔ یقینا وقت ثابت کرے گا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ نااہل، نالائق اور کرپٹ ہے۔ موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک دشمنی کے مترادف ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے چیئرمین پی ٹی آئی کا بھاگنا اور اپنے لئے استثنٰی مانگنا اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنا ہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ جلد از جلد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے۔ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے نوید بھٹی نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگوہ ہیں۔ میاں صاحب اس ملک کا اثاثہ ہیں۔
Kallar Syedan; NAB should prove allegations, former PM Shahid Khaqan Abbasi said in his statement when he appeared before the court.
چوہدری وحید کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعہ میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کی ہیں
PTI Administration is doing everything it can in regarding tragic death of Ch Waheed Anjum
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)..نوجوان قانون دان راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق کونسلر چوہدری وحید کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعہ میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کی ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج پر اپنا کردار بخوبی ادا کیا ارکان اسمبلی صداقت عباسی اور راجہ صغیر احمد کی پدایت پر راجہ ساجد جاوید متاثرین سے رابطے میں رہے پوری دیانتداری سے کوشش ہے کہ شفاف تحقیقات کو ہر صورت جلد مکمل کیا جاسکے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
روات میں بااثر افراد کی ملی بھگت سے کلرسیداں روڈ پر کھوکے قائم کرکے انہیں کرایہ پر چڑھا دیا گیا
Stalls on Kallar Syedan road rented by influential people
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)..روات میں بااثر افراد کی ملی بھگت سے کلرسیداں روڈ پر کھوکے قائم کرکے انہیں کرایہ پر چڑھا دیا گیا آئے روز ٹریفک بند رہنا معمول بن چکا ہے راوت میں کلرسیداں کی جانب بس سٹاپ پر سڑک کے عین اوپر کھوکھے لگا کر انہیں کرائے پر چڑھایا گیا اب کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا گیا اور کھوکھوَں کے باہر ان کے گاھکوں کی کھڑی گاڑیاں کلرسیداں کی جانب جانے والی ٹریفک میں رکاوٹ کا موجب بن رہی ہے جس سے حادثات بھی جنم لے رہے ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)..کنوھا کے نمبردار اسد عزیز نے سابق کونسلر وحید کے قتل پر کلر سیداں کے تاجروں سیاسی سماجی کارکنان تاجر تنظیموں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔
ممتاز مدرس اور سماجی شخصیت ارشد محمود بھٹی کا سکول میں گزرا آخری دن طلباء اور اساتذہ نے ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔
Arshad Mahmood Bhatti retires after long dnd distinguished service in education (See video report)
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)
ممتاز مدرس، سماجی شخصیت، استاد الاساتذہ، طویل عرصہ تک پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کے مختلف عہدوں پر فائز رہ کر یادگار خدمات سرانجام دینے والے،نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ہزاروں طلباء کی ہر دلعزیز شخصیت ارشد محمود بھٹی اپنی تینتس سالہ تدریسی اور انتظامی خدمات سر انجام دینے کے بعد تیس نومبر2019کو محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ انھوں نے تحصیل کلرسیداں کے مختلف مدارس، گورنمنٹ ہائی سکول درکالی شیر شاہی، گورنمنٹ سینٹر پرائمری سکول ممیال، دوبیرن کلاں، کھندوٹ، نلہ مسلماناں، گورنمنٹ ہائی سکول پنڈبینسو اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں خدمات سرانجام دیں اور اپنی صلاحتوں کا بھر پور انداز میں لوہا منوایا۔ اپنی سروس کے آخری سات سالGES کلرسیداں میں سر انجام دیے۔ یاد رہے کہ ادارہ ھذا ان کی کاوشوں کی بدولت ہی اپ گریڈ ہوا تھا۔ ارشد محمود بھٹی کی سروس کے آخری دن کو طلباء اور اساتذہ نے یادگار بنایا۔ جب وہ اسمبلی میں پہنچے تو طلباء نے پرتباک انداز میں ان پر گل پاشی کی اور گارڈ آف آنر دے کر انھیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ طلباء اور اساتذہ نے زبردست انداز میں اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ اسمبلی کے بعد تما طلباء نے ان کے ساتھ مصافحہ کیا۔ اس دوران نہ صرف اکثریتی طلباء و طالبات آبدیدہ ہوئے بلکہ اساتذہ کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔ سکول ھذا کے ہیڈماسٹر سید صدام حسین شاہ نے آخری ایام کے لیے ارشد محمود بھٹی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی طور پر ہیڈماسٹر کے عہدے پر تعینات کیا۔ اسمبلی کی اس یادگار تقریب میں سید صدام حسین شاہ دائم، زاہد فاروق، ظہیر احمد، میڈم صائمہ، طلباء اور دیگر نے ارشد محمود بھٹی کی تعلیمی، انتظامی، سماجی اور پنجاب ٹیچرز یونین کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر عبدالرزاق، ثاقب ظہور، مرسلین ستی، طارق محمود کمبوہ، پی ٹی یو مرکز کلرسیداں کے سینئر نائب صدر محمد کاشف سعید عباسی، محمد عارف حسین، زین العابدین، نسیم حسن، تنویر اقبال، شوکت علی، میڈم نوشین، میڈم مدیحہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں