چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ایجوکیشن راولپنڈی کا شرقی گوجر خان کے سکولوں کا دورہ
بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام , راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم:: چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ایجوکیشن راولپنڈی کا شرقی گوجر خان کے سکولوں کا دورہ۔ گزشتہ دن سی ای او راولپنڈی نے شرقی گو جر خان کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سکولوں میں سٹاف کی حاضری، بلڈنگ کی صورتحال،اور دیگر امور کو چیک کیا۔ سی ای او راولپنڈی نے ہائی سکول قاضیاں، ہائی سکول گرلز قاضیاں،ہائی سکول پنڈوڑی جبر گرلز، ہائی سکول بوائز پنڈوڑی جبر، ہائی سکول کنگر، ہائی سکول تھاتھی کا دورہ کیا اور طلباء کی حاضری،اساتذہ کرام کی حاضری اور دیگر امور کو چیک کیا گیا اور ہیڈ ماسٹر صاحبان سے تعلیمی مسائل پر گفتگو کی۔
Gujar Khan; Chief Executive Officer (CEO) Education Rawalpindi visited eastern Gujar Khan schools and inspected attendance of staff and discussed current issues facing at the schools.
ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے مستحق اور غریب طلباء میں سویٹرز تقسیم کی گئیں
Sweaters were distributed to deserving and poor students at Changa Maira by Maa ji Trust
بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ,راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم:: ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے مستحق اور غریب طلباء میں سویٹرز تقسیم کی گئیں۔یہ سویٹرز ہر سال ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے مستحق اور غریب طلباء میں موسم سرما میں تقسیم کی جاتی ہیں اسی طرح طلباء کو یونیفارم اور بوٹ بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس مرتبہ پچاس کے قریب بچوں میں سویٹرز تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چنگا میرا محمد اصغر اور دیگر سٹاف نے ماں جی ٹرسٹ کے بانی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
راجہ پرویز اشرف کے داماد عظیم کے بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئ
Raja Parvez Ashraf’s son in law’s brother passed away in Chakwal
نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام , سابق وزیر اعظم پاکستان اور موجودہ ایم این اے راجہ پرویزاشرف صاحب کے داماد عظیم صاحب کے بھائی کی نماز جنازہ چکوال میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان اور موجودہ ایم این اے راجہ پرویزاشرف صاحب چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان صاحب پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجر خان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف صاحب خان زمرد صاحب چوھدری یاسین صاحب آزاد کشمیر راجہ عمران اشرف صاحب خرم پرویز راجہ صاحب شاہ رخ پرویز راجہ صاحب راجہ نعیم نواز صاحب راجہ یاسرصاحب صوبیدار راجہ اشتیاق صاحب گوجر خان راجہ عباس صاحب ظہیر صاحب راجہ کاشف کاشی صاحب راجہ اختر گوجر خان قادر نواز قادری صاحب الحاج فرخ اقبال صاحب راجہ جواد ارسلان صاحب ایڈوکیٹ راجہ اذکار صاحب چوھدری مناظر نواز صاحب ملک بلال صاحب شیخ سلیم صاحب سردار قمر علی عابد صاحب جاوید مغل صاحب مرزا خورشید صاحب ۔سیاسی سماجی شخصیات ۔وکلا صحافی تاجر برادری سرکاری محکموں کے افسران اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت