DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Altaf Hussain, the renowned educationist, started his charge as the Government Boys Middle School, Adh Palahi

ممتازماہرتعلیم الطاف حسین نے گزشتہ روز بطور صدرمعلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی اپنے عہدے کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممتازماہرتعلیم الطاف حسین نے گزشتہ روز بطور صدرمعلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی اپنے عہدے کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے انچارج صدرمعلم اللہ دتہ بسمل اوراساتذہ محمدحنیف محمدذوالفقار مرزایاسرعرفات حیدرعلی ابرار حسین علی اکبر اورسٹاف ممبرمحمدشہزاد نے انہیں خوش آمدیدکہاان کی آمدپران کاخیرمقدم کیااورانہیں صدرمعلم ترقیاب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی بعدازاں حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم نے ان سے ملاقات کی ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیااورانہیں بطور صدرمعلم ترقیات ہونے پرمبارک بادپیش کی یادرہے حاجی اخلاق احمددانش کی ریٹائرمنٹ سے یہ آسامی خالی ہوئی تھی قائداساتذہ چودھری مہربان علی حاجی محمدممتاز(ر) اے ای اوچکسواری واجدحسین ثاقب ظفر نے بھی انہیں مبارک بادپیش کی ہے

سب انسپکٹر چودھری وسیم نواز کوایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری تعینات ہونے پر مبارک باد

Ch Wasim Nawaz congratulated on being appointed at Chakswari police station

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سب انسپکٹر چودھری وسیم نواز کوایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری تعینات ہونے پرچودھری ثاقب ظفر فرزندنگیال سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبر2چکسواری نے دلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اوراس توقع کااظہار کیاہے کہ وہ امن امان کی موجود ہ بہترین فضا کوبرقرار رکھنے شہریوں کے جان ومال اورعزت وآبر و کے تحفظ کے لئے اپنی تمام ترصلاحتییں بروئے کارلائیں گے اورایک کامیاب آفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں سرخروہوں گے عوام علاقہ چکسواری ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کرتے ہیں اورانہیں اپنی جانب سے بھرپور تعاون کایقین دلاتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button