DailyNews

Chakswari, AJk; Prominent political and social leader Lala Mundri congratulates Masood Ahmed Hashmi head at Government High School Chakswari.

معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری نے ممتازماہرتعلیم مسعوداحمدہاشمی کوصدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری ترقیاب ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری نے ممتازماہرتعلیم مسعوداحمدہاشمی کوصدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری ترقیاب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی بطور صدرمعلم ترقیابی پردلی مسرت کااظہارکیاہے اورزبردست خیرمقدم کیاہے اورکہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری ایک بڑاتعلیمی ادارہ ہے علاقہ چکسواری کامرکزی سکول ہے اس سکول میں کہنہ مشق باصلاحیت صدرمعلم کی تعیناتی خوش آئندہ اقدام ہے ا س پر عوام علاقہ حکومت آزادکشمیر محکمہ تعلیم آزادکشمیر بالخصوص سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر راجہ امجدپرویز علی خان ناظم اعلے تعلیمات سکولز آزادکشمیر سردارعبدالشکور صدیقی سیدابرار حسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز ڈویژن میرپور راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرضلع میرپور کاشکریہ اداکرتے ہیں اس ادارے میں صدرمعلم کی تعیناتی بہت ہی ضروری تھی شدیدکمی محسوس کی جارہی تھی جسے محکمہ تعلیم نے پورا کیاہے صدرمعلم کی تعیناتی سے اس ادارے کااہم مسئلہ حل ہوگیاہے چکسواری کے عوامی اورتعلیمی حلقوں کااہم مطالبہ پوراکردیاگیاہے جس پرمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کے آفیسران کاشکریہ اداکیاجاتاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button