DailyNewsKahuta

Kahuta; Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza visits Ghulam Rabbani kidney centre and praises facilities provided

چئیر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کاکہوٹہ میں غلام ربانی کڈنی سنٹر کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں کڈنی سنٹر کا قیام اور دکھی انسانیت کی خدمت آصف ربانی قریشی کا اہم کارنامہ ہے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کڈنی سنٹر بنایا گیا جو پنجاب بھر میں اپنی مثال آپ ہیں غلام ربانی قریشی مرحوم کے ساتھ تیس سالہ رفاقت تھی انھوں نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کی نمائندی کی اور کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کڈنی سنٹر اور خواتین کے لیے ٹیکنیکل ادارے کا قیام نہ صرف کہوٹہ بلکہ ضلع بھر کے عوام کے لیے تحفہ ہے بطور چیئر مین آر ڈی اے اور ذاتی حثیت میں بھی اس ٹرسٹ سے بھرپور تعاون کرونگا کہوٹہ شہر کے لیے واٹر سپلائی اور ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا ان خیالات کا اظہار چئیر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہوٹہ میں غلام ربانی کڈنی سنٹر کے دورہ کے موقع پر صحافیوں اور عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فوکل پرسن گیس راجہ خورشید ستی، تحریک انساف کے راہنما راجہ وحید احمد،راجہ الطاف حسین،سردار ارشد مجید،مظہر بھٹی ایڈووکیٹ،عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ،ماسٹر محمد نواز، حاجی ارشد، ظہور احمد قریشی، مختار احمد قریشی،مظہر قریشی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے آصف ربانی قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں مفت علاج کیا جاتا ہے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنائے گے اس کڈنی سنٹر میں نہ صرف کہوٹہ بلکہ ضلع بھر سے لوگ آتے ہیں اتوار کو فری چیک اپ ہوتا ہے جبکہ ماہانہ تین سو سے چار سو مریضوں کے گردت واش کیے جاتے ہیں جن پر ماہانہ تیس سے چالیس لاکھ کے اخراجات ہیں انھوں نے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ یہاں ہارٹ کے مریضوں کو بھی فرست ایڈ دی جائے راجہ طارق محمودمرتضیٰ نے خواتین کے لیے ٹیکنیکل ٹرینگ سنٹر کا دورہ بھی کرایا اور ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی راجہ خورشید ستی،راجہ الطاف حسین اور راجہ وحید نے آصف ربانی کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ انشا اللہ اس ٹرسٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور دو کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جگہ کا معائنہ بھی کیا اور مدر چائلڈ سنٹر کا دورہ بھی کیا یہ کروڑوں کی بلڈنگ بھی انھوں نے ہی بنائی تھی۔

کہوٹہ پر یس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ کی رہائش گاہ پر ناشتے کی دعوت

Press club Kahuta members given reception by Kabir Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پر یس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ کی رہائش گاہ پر ناشتے کی دعوت۔صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سمیت دیگر ممبران کی شرکت۔گذشتہ روزقبل پر یس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ نے اپنی رہائش گاہ پر ناشتے کی دعوت کا اہتما م کیا جس میں صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سر پر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،جنر ل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، راجہ رومان سعید، افتخار احمد غوری، راجہ شاہد اجمل، افضال شمسی،احتشام اصغر کیانی، ارسلان اصغر کیانی، ندیم سر فراز چوہان، اشرف کیانی، فیضان جنجوعہ،راجہ عثمان ضمیر نے شر کت کی۔اس موقع پر میزبان نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔ تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے رزق روزی میں بر کت کی دعا دی۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کا پاک آرمی کے شہید جوان توقیر جنجوعہ قبر حاضری

Dua observed at the grave of Pak Army Shaheed Tauqir Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کا پاک آرمی کے شہید جوان توقیر جنجوعہ قبر حاضری۔خصوصی دعا کی۔گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر شہر یار جنجوعہ نے ہمراہ سابق جنر ل کونسلر یوسی مٹور راجہ احمد نواز جنجوعہ، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خرم جنجوعہ اور راجہ عمران سلیم کے یوسی مٹور کے گاؤں میرا کے رہائشی پاک فوج کے جوان راجہ توقیر جنجوعہ جو گذشتہ دنوں شہید ہو گیا تھا ان کی قبر پر حاضری دی اور ان کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ مر حوم کی رہائش گاہ پر بھی حاضری دی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button