DailyNews

Kotli Sattian; Kohsar writer forum Distt Rawalpindi organisation expanded with Mansif Sabeer Satti advocate being appointed head

کو ہسارراٹر فو رم ضلع را ولپنڈی کی ری آرگنا ئزیشن اور تو سیع کر دی گئی،معروف مصنف صبیر ستی ایڈووکیٹ تا حیا ت سر پرست اعلی مقرر

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) کو ہسارراٹر فو رم ضلع را ولپنڈی کی ری آرگنا ئزیشن اور تو سیع کر دی گئی،معروف مصنف صبیر ستی ایڈووکیٹ تا حیا ت سر پرست اعلی مقرر، دیگر عہدیداروں میں ثنا ء الحق ستی چئرمین (کو ڑینہ)،اعجا ز احمد شا ہین وا ئس چئرمین (وگہل)،شا ہد اقبا ل ستی ایڈدوکیٹ (بلا وڑہ)، ٹیچر جمیل ستی ایڈیشنل جزل سیکرٹری (پتریا ٹہ تحصیل مری)، مشتا ق احمد ستی سیکرٹری اطلا عا ت (تحصیل کہو ٹہ نڑھ)، ماسٹر مسعو د ستی سیکرٹری فنا نس(دھنگراں)، سہیل صبیر ستی سیکرٹری ریکا رڈ(کو ڑینہ)،ممبرا ن مجلس عا ملہ صا حبزادہ رئیس ستی ایڈدوکیٹ (کا مرہ شریف)، حا جی محمد ریا ضل ستی(کو ڑینہ)، عبد القدوس ستی (بدنیاں)، ڈا کٹر حمید ستی (ملو ٹ ستیاں)، محمو دستی(کہو ٹہ نڑھ)، فیا ض ستی(بن تحصیل مری ) کا انتخا ب کیا گیا نو منتخب عہدیداران نے کہا کہ کو ہسارراٹر فو رم کا مقصدخطہ کو ہسار کے جتنے بھی لکھا ری ہیں انکی حو صلہ افزائی کر نا، کسی بھی کتا ب کی اشا عت میں ما لی مدد کر نااور تحصیل سطح پر ادبی تقریبا ت کا اہتما م کر نا علاقہ میں تعلیمی سر گرمیوں کی حو صلہ افزائی ور سیا حتی و تاریخی مقا مات کی نشاندہی اور ان پر تحریریں ثبت کر نا علاقہ کی اہم شخصیات کے انٹر ویو لینا اور انکی علاقہ کی ترقی میں انکی شمو لیت کو ممکن بنا نا۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)الکرم فرینڈزتحصیل کو ٹلی ستیاں کے عہدیدا ران قاری ظہیر اقبا ل ستی سر پرست اعلی، علا مہ سید یا سر حسین شا ہ، ن عدیل اختر ستی جزل سیکرٹری، حا فظ وقا ر ستی سیکرٹری اطلا عا ت، و دیگر نے کی نا روے میں قرآن پا ک کی بے حرمتی پر شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ توہین قرآن پر صرف پاکستان کی مذمت کافی نہیں اوآئی سی چالیس ملکی اتحاد کو بھی جاگنا ہوگاگستاخان قرآن و اسلام کے مقابلے کے لیے ہمیں اسواہ حسنہ پر عمل پیرا ہو نا ہوگا عالمی استعماری سازش کے تحت مشرق وسطی کا جغرافیہ تبدیل کیا گیا1924 میں اسلامی آثار کو مسمارکرکے توہین اسلام کا بدترین مظاہرہ کیا گیا استعماری و صہیونی قوتیں کبھی مسلمانوں کو متحد اور مضبوط نہیں دیکھنا چاہتیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں فلسطینیوں کو اپنی آزادی کیلئے خود میدان عمل میں آناہوگا حقوق ظالموں سے بھیک مانگنے سے نہیں ملیں گے انہیں اپنی آزادی چھیننا ہو گی انہوں نے کہاکہ صرف کلمہ پڑھنے سے صاحب ایمان نہیں بنتاقرآن میں عرب بدؤوں کو مخاطب کرکے کہا گیاتھا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)الکرم فرینڈزتحصیل کو ٹلی ستیاں کے زیر اہتما م دربا ر عالیہ سا ئیں محمد شریف سا نٹھ انوالی میں عظیم الشان محفل میلا د النبی ﷺ کا انعقا د یکم دسمبر برو ز اتوار صبح 9بجے ہوع گا محفل علا مہ قاری طا لب حسین کی زیر صدا رت منعقد ہو گی خصوصی خطا ب فا ضل بھیرہ شریف حضرت علا مہ ساجد محمو د چشتی کا ہو گا نقابت کے فرائض حا فظ گل زیب ستی سر انجام دیں گے جبکہ تلا وت کلا م پا ک قاری ادیب اختر ستی فر ما ئیں گے خصوصی نعت حا فظ سجا د رضا ء QTVاسلا م آبا د، جنید آصف الخیری،اورسبطین حیدری پیش کریں گئے انتظا میہ ساجد ستی، حا فظ وقارستی،وحید ستی، وسیم ستی و اہل علا قہ نے تما م عاشقان مصطفی ﷺ کو اس رو حا نی محفل میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) امیدوار برا ئے چئرمین میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں معروف قا نو ن دان را جہ محمد عبا س ستی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پسے ہوئے طبقات کو سہولیات پہنچانے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل پر رواں دواں ہے اور ایٹمی پاکستان آج دنیا میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت تبدیلی اآئی ہے اور ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں سے قومی خزانے اور قوم کو نقصانات ہوئے تھے جس کیوجہ سے پاکستان بیرونی دنیا میں مقروض ملک ہو گیا لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قائم ہونیوالی تحریک انصاف اور اتحادیوں کی حکومت نے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں انتقامی کاروائیوں کے الزامات لگانے والوں نے اپنے ادوار میں جو اقدامات کیے اس سے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا اس وجہ سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی رفتار سست ہوئی لیکن اب وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔راجہ محمد عبا س ستی نے کہا کہ کارکنان کسی بھی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، ہمارے کارکنان بھی ہمارا اثاثہ و سرمایہ ہیں، پاکستانی قوم باالخصوص نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں، ایک طویل عرصے کے بعدپاکستان کے لوگوں کو سکھ کا سانس ملا ہے، عوام نے انتہا پسند لوگوں کو نظر انداز کر کے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا، وزیراعظم عمران خان پوری قوم کے لیڈر ہیں اور اللہ پاک کی طرف سے خصوصی انعام ہے پاکستان کی قوم کے لیے اور وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا پاکستان کو ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتے ہوئے دیکھے گی، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جس نے عوام کو ہمت و جرات دی کہ عوام اپنے علاقوں کے ایم پی ایز اور ایم این ایز سے سوالات کرتے ہیں اور ان کی کاکردگی کا پوچھتے ہیں ورنہ ماضی میں کسی میں اتنی جرات نہیں ہوتی تھی کہ وہ کسی کونسلر کے سامنے کھڑ ا ہو کر بات کر سکے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پا رٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما ء معروف سماجی شخصیت آصف شفیق ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ این اے 57اور با لخصوص را ولپنڈی ضلع سے پیپلز پا رٹی کے کا رکنا ن یوم تا سیس کے منعقدہ پروگرام مظفر آبا د میں بھر پو ر شرکر کر یں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کو بغیر کسی ثبوت جیلوں میں ڈالا ہوا ہے اور یہ احتساب نہیں بلکہ انتقامی کارروائیاں ہیں انہوں نے کہا کہ یہانتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اسی راولپنڈی شہر میں شہید ذوالفقار علی بھٹوکا عدالتی قتل کیا گیا اور اس عدالتی قتل کے متعلق ایک پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن نہ کوئی اس عدالتی قتل پر معافی مانگنے کے لئے تیار ہے اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے تو عام عوام کے ساتھ اس ملک میں کیا سلوک ہوگا۔زرداری عوام اور جمہوریت کی خاطر جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں سلیکٹڈ حکومت صرف اپنے سلیکٹرز کو خوش کرنا چاہتی ہے اور عوام کی عوام بیروزگاری، مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں عوام کے ووٹوں سے نہیں آتی بلکہ اسے اوپر سے تھونپا جاتا ہے۔ آج عوام اپنے بجلی، گیس کے بلوں اور دو وقت روٹی کے لئے فکر مند ہیں جب بھی پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے وہ عام آدمی کو ریلیف مہیا کرتی ہے جیسا کہ بی آئی ایس پی پروگرام، تنخواہوں میں 150فیصد اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ جبکہ کٹھ پتلی حکومت اور کٹھ پتلی وزیراعظم کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں اس لئے حکومت کو انہیں گھر بھیجنا پڑے گا اور بہت جلد پی پی پی عوام کی مدد سے انکو گھر بھیج دے گے انہوں نے کہا کہ کیاوجہ ہے کہ بھارت کو پچھلے 70 سالوں میں کشمیر پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی اور اب کیوں اس نے کشمیر پر تاریخی حملہ کیا ہے۔ عمران خان دنیا کو یہ
بتانے میں ناکام ہوگئے ہیں کہ بھارت نے کشمیر پر تاریخی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج سے 68 برس قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا بھارت کی خام خیالی تھی کہ وہ کشمیر پر قابض ہو کر اسے اپنی ریاست بنا لے گا مگر آج بھی بھارت کامقبوضہ کشمیر کے علاقے پر قبضہ تو برقرار ہے،مگر وہ کشمیر ی عوام کے دل نہ جیت سکا کشمیر کی اکثریتی عوام مسلمان ہے وہ بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں بھارت نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کر رکھا ہے بھارت نے83 دنوں سے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کو کرفیو لگا کر قید کر رکھا ہے معصوم بچے بوڑھے عورتیں شدید مصائب سے دو چار رکھا ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت و خوراک کا حصول ناممکن بنا رکھا ہے مسلسل کرفیو احتجاج دنیا کی آنکھیں کھولنے کیلئے
کافی ہے کشمیری عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے دنیا کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے پاکستان عالمی میڈیا اور سماجی تنظیمات معصوم بچوں اور عورتوں پر مظالم کا نوٹس لے اور انہیں علاج معالجہ کی سہولت دی جائے اور بھارت سے استصواب رائے کا وعدہ پورا کرایا جائے،پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ان کی سیاسی سفارتی اور سماجی حمایت جاری رکھے گی وہ دن دور نہیں جب انہیں آزادی نصیب ہوگی اور وہ بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ دین اسلام اور پاکستان کی خدمت کر سکیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button