DailyNews

Chakswari, AJK; Reception ceremony held in honor of newly appointed PRO Raja Shahbaz Khan by social and political personality Liaqut Ali

راجہ شہباز خان کے اعزاز میں پی آراو تعینات ہونے پردیے گئے استقبالیہ کی تقریب

چکسواری (پوٹھوارڈاٹ کوم) ایسر کے معروف سیاسی وسماجی راہنمالیاقت علی نے کہاہے کہ مشیرحکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبال نے راجہ شہبازخان کوپی آراو تعینات کرکے چکسواری کے ساتھ اپنی بہترین محبت اوراوراس کی تعمیروتر قی میں گہری دلچسپی اورعوام کے ساتھ اپنے بہترین خلوص کااظہارکیاہے چکسواری کے تعلیمی اداروں کی ضرورریات پوری کرنے کے لئے فیاضانہ اوربے لوث کرداراداکیاہے اورکررہے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت پربھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں ان کی چکسواری کی تعمیروترقی کے لئے شاندار خدمات پرانہیں اوران کے بھائی راجہ خضرحیات خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں شاندارتعمیر وترقی کے لئے اٹھائے گئے شاندار اقدامات اورراجہ شہباز خان کوپی آراوتعینات کرنے پرشکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنی جانب سے راجہ شہباز خان کے اعزاز میں پی آراو تعینات ہونے پردیے گئے استقبالیہ کی تقریب سے بطور میزبان خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے مہمان خصوصی راجہ شہباز خان قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی صحافی ثاقب ظفراورواجدحسین سیاسی وسماجی راہنمانے بھی خطاب کیا

چکسواری (پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکز ی راہنماسہیل سرفراز ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز نئی آباد ی بسمل آباد ڈھانگری بہادر جاکرچودھری طاہرمحمودچودھری محمدفیصل کے والدمحترم حاجی چودھری محمدصابر کی وفات پرفاتحہ خوانی کی لواحقین کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیامرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔ اس موقع پرراجہ ایاز احمدخان ابوذر مٹھو اوردیگربھی موجودتھ

چکسواری (پوٹھوارڈاٹ کوم)حاجی چودھر ی لیاقت علی سابق کونسلر سابق اے ای او حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم اے ای اوچکسواری محمدعجائب ٹھیکیدار ظاروف حسین قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی مرزامحمداقبال (ر) معلم چودھری ثاقب علی لیاقت راجہ بشارت علی نجابت نے گزشتہ روز نئی آباد ی بسمل آباد ڈھانگری بہادر جاکرچودھری طاہرمحمودچودھری محمدفیصل کے والدمحترم حاجی چودھری محمدصابر کی وفات پرفاتحہ خوانی کی لواحقین کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیامرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button