Kallar Syedan; Fruit and Vegetables traders join protests against Tehsil administration on crack down on illegal profiteers and filing unfair cases
تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی اور مقدمات درج کرنے پر سبزی و فروٹ فروش سراپہ احتجاج بن گئے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی اور مقدمات درج کرنے پر سبزی و فروٹ فروش سراپہ احتجاج بن گئے۔جمعرات کے روز کلر سیداں سمیت چوکپنڈوری،شاہ باغ،دوبیرن کلاں،سکوٹ،چوآ خالصہ، سرصوبہ شاہ،سموٹ اور دیگر علاقوں میں غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا اور احتجاج میں شامل ہونے کیلئے کلر سیداں پہنچ گئے اوراس موقع پر کلر سیداں مین چوک میں کھڑے ہو کر تحصیل انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”ڈی سی اور اے سی کی جانب سے ظالمانہ پرچے نامنظور”مارکیٹ کمیٹی کے ریٹ نامنظور،قیمت خرید سے کم ریٹ پر اشیاء کو زبردستی کم قیمت پر فروخت نہ منظور اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے جیسے نعرے درج تھے۔اس موقع پر انجمن تاجران پنڈی روڈ کے صدر حاجی مشکور حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل انتظامیہ غریب تاجروں پرظلم ڈھانا بند کرے وگرنہ ہم اگلا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔سرپرست اعلی چوہدری زین العابدین عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو کلر سیداں کی انجمن تاجران سبزی و فروٹ فروشوں کے احتجاج میں شریک ہو جائے گی۔شیخ خورشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ دکاندار 160 روپے کلو خرید کی گئی دال کو 130 روپے کے حساب سے کیسے فروخت کر سکتے ہیں، یہ ظلم اور نا انصافی ہے۔پاکستانی تاریخ میں اس طرح کی نااہل حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ چھوٹے تاجروں کا استحصال کرنے کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کریں۔ہم تاجروں کیساتھ ظلم و زیادتی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔سابق ممبر بلدیہ راجہ ظفر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل انتظامیہ کے اس ظالمانہ اقدام سے غریب تاجروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور نوبت فاقہ کشی تک آن پہنچی ہے۔انہوں نے تحصیل گوجرخان کی طرح کلر سیداں میں بھی مقامی سطح پر پرائس لسٹ تیار کر کے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بلدیہ کلر سیداں کے سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس،اور چوہدری نعیم بنارس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Kallar Syedan; The fruit and veg traders from Tehsil Kallar Syedan have held a protest and deplored local administration for crack down in the name of illegal profiteers and filing cases.
کلرسیداں کے چاروں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے اٹھارہ دوکاندارواں کے خلاف مقدمات درج کر دیئے
All four price control magistrates of Kallar Syedan have filed cases against 18 shopkeepers following the district administration’s directive.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں کے چاروں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے اٹھارہ دوکاندارواں کے خلاف مقدمات درج کر دیئے جن میں سبزی فروش محمد منظور،دودھ فروش عبیدالرحمان،کریانہ سٹور طالب حسین، کامران حسین، سبزی فروش عبدالسلام،سبزی فروش محمد یعقوب،سبز فروش محمد رمضان،کریانہ سٹور شفاعت حسین،فروٹ فروش شفقت حسین، کریانہ سٹور چوہدری محمد یعقوب،سبزی فروش نبیل حسین،سبزی فروش ماسٹر خالد محمود، کریانہ سٹور محمد طیب،سبزی فروش عبدالحمید،سبزی فروش محمد لطیف اور احمد علی عیسی شامل ہیں۔پھول گوبھی 80 روپے،شلجم 30 روپے اور سیب 130 روپے فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔دریں اثناء سو روپے فی کلو کے حساب سے دودھ فروخت کرنے پردودھ فروش محمد اسحاق کو بھی گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا ہے۔ادھر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر کلر سیداں کے ایک قصاب کی شامت آ گئی اور اس کیخلاف بھی پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گھر کی عقبی دیوار میں سوراخ کرنے سے منع کرنے پر چارافراد نے باپ بیٹے کو سریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا
Fayaz Akhtar of Mohalla Masoom Nagar beaten along with his son over land dispute
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) گھر کی عقبی دیوار میں سوراخ کرنے سے منع کرنے پر چارافراد نے باپ بیٹے کو سریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیافیاض اختر سکنہ محلہ معصوم نگر کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں پولٹری کا کاروبار کرتا ہوں گزشتہ روز بوقت چھ بجے شام،اپنے گھر موجود تھا کہ میرے گھر کی عقبی دیوار میں توڑ پھوڑ کی آواز آنے پر میں نے اپنے پڑوسی محمد شعبان کو آواز دی کہ آپ کیا کر رہے ہو،میرے گھر کی دیوار سے پلستر اکھڑ رہا تھا،وہ ہتھوڑے اور چھینی سے کام کر رہے تھے جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور اپنے بیٹوں بلال ثاقب،احسان اور فیضان کے ہمراہ میرے گھر میں آ گیا اور مجھے پر اور میرے بیٹے زین علی پر حملہ کر دیا۔میرے بیٹے زین پر فیضان نے وار سریا کیا جو میرے بیٹے کے سر پر لگا جس سے وہ مضروب ہو گیا۔بلال نے وار ڈنڈا کیا جو میرے بیٹے کے سر پر لگااور وہ گر گیا اور گرے ہوئے کو شعبان وغیرہ نے لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔
کلر سیداں میں مقامی افراد نے چور کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے اس کی جیب سے مسروقہ رقم برآمد کر لی
Members of public arrest theif and seized the stolen money from his pocket.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں مقامی افراد نے چور کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے اس کی جیب سے مسروقہ رقم برآمد کر لی۔چوری کی یہ واردات منگل اور بدھ کی درمیانی شب کلر بائی پاس کے قریب چوہدری بنارس کے گھر ہوئی اہل خانہ فوتگی پر آزاد کشمیر گئے ہوئے تھے کہ پارس علی نامی چور جو اسی ڈھوک کا رہائشی بتایا جاتا ہے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا اور واسکٹ کی جیب میں پڑی دو لاکھ 60 ہزار روپے کی رقم نکال لی اور فرار ہونے کی کوشش کر ہی رہا تھا کہ پڑوسیوں نے شک گزرنے پر اس کا تعاقب کر کے اسے قابو کر لیا اور جامع تلاشی کے دوران اس کی جیب سے دو لاکھ 35 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔ گھر لے جا کر ملزم کی خوب چھترول کی گئی اور صبح کے وقت اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔