DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Unidentified thieves in Kahuta Panjar Chowk cut shop locks in the darkness of night and take cash and goods

کہوٹہ پنجاڑ چوک میں چوری کی واردات نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں دوکان کے تالے کاٹ ہزاروں روپے نقدی اور ہزاروں روپے کا سامان لے گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پنجاڑ چوک میں چوری کی واردات نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں دوکان کے تالے کاٹ ہزاروں روپے نقدی اور ہزاروں روپے کا سامان لے گے۔ کہوٹہ پنچاڑ چوک میں حماد عباسی کر یانہ اینڈ جنرل سٹور کے مالک عبدالشکور نے گذشتہ روز صبح دوکان کھولنے کے لیے آیا تو اس نے دیکھا کہ ان کے دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے جب انہوں نے اندر جا کر سامان اور دراز چیک کیا تو دیکھا کہ اس میں سے ہزاروں روپے نقدی اورہزاروں روپے کا گھی، تیل، سیگریٹ وغیرہ غائب تھے اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ایک کروڑ دس لاکھ کی لاگت سے ٹی ایم اے آفس سے لیکر سخی سبزواری بادشاہ چوک تک سڑک کی مرمتی کا کام شروع

Road repair work starts from TMA office to Sakhi Sabzwari Chowk at a cost of 10 million Rps

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایک کروڑ دس لاکھ کی لاگت سے ٹی ایم اے آفس سے لیکر سخی سبزواری بادشاہ چوک تک سڑک کی مرمتی کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ پونے دو کروڑ کی لاگت سے سلائٹر ہاؤس تا مٹور چوک سڑک کنکریٹ سے تیار کی جائیگی اور پانی نکاسی کے لیے نالے بھی تعمیر کیے جائیں گے لاری اڈہ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے پچیس لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن گیس تحریک انصاف کہوٹہ راجہ خورشید ستی نے گزشتہ روز ٹی ایم اے آفس کے باہر کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سب انجنئیر محمد فیاض،ٹھیکدار توصیف ستی،انجنئیر حبیب ستی بھی موجود تھے انھوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمارے ممبران اسمبلی بھرپور کوشاں ہیں بہت جلد چھ کروڑ کے منصوبوں پر کام شروع ہو جائیگا جس میں دونوں بائی پاس سٹریٹ لائٹس و دیگر منصوبے مکمل ہونگے انھوں نے مزید کہا کہ سہالہ پھاٹک پر اور ہیڈ برج بھی جون سے قبل شروع ہونے کی توقع ہے انھوں نے کہا کہ ادارے آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہے ہیں اور سسٹم میں تبدیلی آ رہی ہے انھوں نے کہا کہ عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت مشن ہے عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کریگا ملک کو لوٹنے والے اب سازشوں پر اُتر آئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میجر راجہ شہریار جنجوعہ کا کیپٹن نجم الحسن راجہ شہید کے قبر پر حاضری

Pakistan Tehreek-e-Insaf leader Maj. Raja Shaheryar Janjua attends Captain Najamul Hassan’s grave

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میجر راجہ شہریار جنجوعہ کا کیپٹن نجم الحسن راجہ شہید کے قبر پر حاضری۔مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے ہمراہ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خرم جنجوعہ، راجہ مطلوب، محمد آمین اور ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے گلور یوسی مٹور کے مقام پر کیپٹن نجم الحسن شہید کے قبر پر حاضری دی اورمر حوم کے ایصال ثواب، ملکی سلامتی اور پاک افواج کی خیریت کے لیے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button