DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Syed Abbas Ali Shah retires at Government Boys Higher Secondary School Bewal after long and distinguished service in Education

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں سید عباس علی شاہ مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ سید عباس علی شاہ مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے۔گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں الوداعی پارٹی کا اہتمام۔کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے سبجیکٹ سپیشلسٹ سید عباس علی شاہ مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے آپ طویل عرصے تک محکمہ تعلیم سے منسلک رہے دوران ملازمت اے ای او کی خدمات بھی سر انجام دیں آپ زبان و ادب سے بھی گہرا شغف رکھتے تھے الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سید عباس علی شاہ نے کہا کہ دوران ِملازمت میری پوری کوشش رہی کہ میں اپنے شعبے سے انصاف کروں نوجوان نسل کو زیور، تعلیم سے آراستہ کریں گے تو پاکستان کا مستقبل درخشاں ہو گا میں نے بطور ایس ایس اپنی زندگی کا بہترین وقت ادارہ ھذا کو دیا ہے پرنسپل فاروق نے کہا کہ عباس شاہ سے طویل رفاقت رہی بطور انچارج پرنسپل عباس شاہ نے ہماری مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کی اور ہر ممکن تعاون کیا جس کے لیے ہم عباس شاہ کے ممنون و مشکور ہیں ادارہ آپکی صحت اور دراز عمری کے لیے دعا گو رہے گا اس موقع پر سابق پرنسپل خالد محمود بھٹہ نے بھی خطاب کیا۔

Gujar Khan; Syed Abbas Ali Shah from Kallar Syedan has retired at Government Boys Higher Secondary School Bewal after long and distinguished service in Education, A Farewell party was held in his honour

بیول منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر،پولیس خاموش تماشاہی بن گئی

Drug trafficking at its height in Bewal, As the police become silent spectators

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر،پولیس خاموش تماشاہی بن گئی۔نئی نسل چرس افیون اور شراب کی عادی ہونے لگی بیول اور گردونواح میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال لیے ان کا شکار خصوصاً نوجوان نسل ہے جو آسانی سے انکے جھانسے میں آکر منشیات جیسی لعنت کا شکار ہو رہے ہیں شرقی علاقہ میں منشیات کی دستیابی انتہائی آسان ہے بار بار نشاندہی کے باوجود پولیس جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف ایکشن نہیں لیتی جسکی وجہ سے یہ لوگ ہر طرف دندناتے پھرتے ہیں نئی نسل پاکستان کا مستقبل ہے اس روشن مستقبل کو بچایا جائے منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن وقت کا تقاضا ہے اگر اس انتہائی نازک مسئلے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو آنیوالا وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button