روات کے علاقہ میں قائم ڈاکو راج کے دوران مسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر طلائی زیورات،50 ہزار روپے نقدی،موبائیل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں قائم ڈاکو راج کے دوران مسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر طلائی زیورات،50 ہزار روپے نقدی،موبائیل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں،ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار،اعلیٰ افسران منظور نظر نااہل پولیس اہلکاروں کی تعیریفوں کے پل باندھنے لگے،عوام علاقہ شدید عدم تحفظ کا شکار،متعدد ڈکیتی کے مقدمات ہی درج نہ ہوئے تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات کے علاقے گزشتہ کچھ ایام سے ڈاکووں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں سنگین وارداتوں کے دوران ایک نوجوان قتل اور ایک ڈرائیور ڈاکووں کی گولیوں کا نشانہ بن چکا ہے 25 اکتوبر کی شام 6 بجے 3 مسلح ڈاکو فیز8 کے رہائشی شیخ اعجاز حسین کے گھر داخل ہوئے اور انھیں پسٹل کی نوک پر یرغمال بنا کر نقدی مبلغ50 ہزار روپے،80 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،50 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ،25 ہزار روپے مالیت کے 3 موبائیل فون چھین لئیے،گزشتہ چند دنوں کے دوران سنگین ڈکیتی باالجبر کی 3 مذید وارداتیں ہو چکی ہیں جنکے روات پولیس نے تاحال مقدمات درج نہ کئیے ہیں،ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل کے علم میں ہونے کے باوجود ڈاکووں کے خلاف مقدمات کا اندراج نہ ہونا لمحہ فکریہ بن چکا ہے معززین و متاثرین نے آئی جی پنجاب،اور سی پی او راولپنڈی سے ازخود ذاتی نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا
Traffic jam on main GT road Rawat blamed on Motorway police
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)موٹروے پولیس بیٹ5 اوع وفاقی ٹریفک پولیس کی غفلت و چشم پوشی،روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا،ٹی چوک سے روات بازار تک دیڈھ کلو میٹر کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا،موٹروے پولیس اہلکار موقع سے غائب،مسافر اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک رواں رکھنے میں مصروف،تفصیلات کے مطابق روات کھوکھر پلازہ کے سامنے واقع یوٹرن پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث جی ٹی روڈ پر روزانہ ٹریفک کی بندش معمول بن گیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی بندش اور گھمبیر صورتحال کی بنیادی وجہ یوٹرن پر کسی بھی پولیس اہلکار کی تعیناتی نہ ہونا ہے وفاقی ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کے افسران کی مبینہ غفلت و چشم پوشی کے باعث مسافر،مریض،سرکاری ملازمین،اور ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پہنچے والی ایمبولینس گاڑیوں کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں عوام علاقہ نے آئی جی موٹروے،ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد اور وفاقی وزیرداخلہ سے فوری نوٹس لینے اور جی ٹی روڈ روات کھوکھر پلازہ کے سامنے یوٹرن پر مستقل پولیس اہلکار کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔