DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; Around 140 students donated uniforms by Sada bahar welfare trust (See video report)

آؤ مل کر علم کی شمع کی آبیاری کریں،سد ا بہار ویلفیئر ٹرسٹ نلہ مسلماناں کی جانب سے 140طلبا و طالبات میں یونیفارم تقسیم

https://youtu.be/70W85K_1F4M

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔گزشتہ کئی سالوں سے سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری مبارک حسین یو کے اور معاونین تحصیل کلر سیداں میں گورنمنٹ گرلز وبوائز پرائمری و ہائیر سیکنڈری سکولوں میں فرنیچر،آبی وسائل اور سردیوں اور گرمیوں کی یونیفارم مستحق طلباو طالبات میں تقسیم کر کے حساس محرومی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،یہاں پر کوآڈینٹر کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین اپنی ڈیوٹی ملی جذبے کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں،مکمل تحقیق کے بعد مستحق افراد تک ان کی امانت کو پہنچا رہے ہیں،اس سال بھی گرم یونیفارم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ،گورنمنٹ پرائمری سکول سہوٹ بدال،گورنمنٹ پرائمری سکول مغل آباد(سات مرلہ) کلر سیداں،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دھمالی میں ایک سو چالیس طلبا و طالبات کو دئیے گئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ شروع ہو ا ہے جو کہ مزید سکولوں تک وسیع کیا جا رہا ہے،گورنمنٹ پرائمری سکول مغل آباد کے طلبا و طالبات کے لئے دس عدد پنچ اور دو عدد ٹیبل بھی سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دئیے گئے،ڈاکٹر ربنواز راجہ،مدرس چوہدری محمد رمضان گجر،پرنسپل سید نوید اصغر،مدرس راجہ محمد ایاز، پرنسپل شاہد انجم،اے یو راجہ سکندر فیاض،پرنسپل گلشن بی بی،مدرس سمین انور،مدرس سحریا کنول نے سدا بہار ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جو موجودہ وقت میں تحصیل کلر سیداں میں علم کی روشنی کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button