London; Haji Abid Hussain of High Wycombe congratulates Aslam Dogar and Mansoor Kiyani on becoming council members for Punjab advisory council
حاجی عابد حسین کی اسلم ڈوگر اور منصور کیانی کو مبارکباد
ہائی ویکمب۔ یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حاجی عابد حسین کی اسلم ڈوگر اور منصور کیانی کو مبارکباد۔ برطانیہ میں سماجی خدمت اور کمیونٹی کے آپس میں روابط کے حوالے سے بنائی جانے والی معروف آرگنائزیشن اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل یوکے OPWC UK کے صدر جناب حاجی عابد حسین نے جناب اسلم ڈوگر اور جناب منصور احمد کیانی صدر او پی ڈبلیو سی یوتھ برطانیہ و یورپ کو برطانیہ سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن گورنمنٹ آف پنجاب کا ایڈوائزری کونسل کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی خدمت کریں گے۔ جبکہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہئ پاکستان کے وقار کو بلند کریں گے۔ ہم سن کی نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
بھارت کے خلاف 18 دسمبر کو لندن میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا
There will be a protest in London December 18 against India
لندن۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بھارت کے خلاف 18 دسمبر کو لندن میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ جموں کشمیر رائیٹرز فورم یوکے کے زیر اہتمام 18 دسمبر 2019ء بروز بدھ کو دن کے 12 بجے سے لے کر 3pmتک انڈیا ہاؤس، انڈین ہائی کمیشن لندن یوکے کے باہر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔ جس میں برٹش کشمیری شرکت کریں گے۔
برطانیہ میں مقیم کشمیری راجہ حکمداد خان وفات پا گئے
British-based Kashmiri Raja Hukamdad Khan passed away in Slough
سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) برطانیہ میں مقیم کشمیری راجہ حکمداد خان وفات پا گئے۔ سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ یوکے میں مقیم جناب راجہ قیوم خان، راجہ یعقوب خان، راجہ ایوب خان، راجہ یونس خان اور راجہ ناصر خان کے والد محترم جناب راجہ حکمداد خان 21 نومبر 2019ء بروز جمعرات کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔بزرگ شخصیت راجہ حکمداد خان چند ہفتے قبل علالت کے باعث ہسپتال میں بھی داخل رہے تھے۔