Kallar Syedan; Four arrested as police investigate murder of Ch Mohsin Farooq of village Sambal Samot
بحریہ میں پراسرار انداز میں ہلاک ہونے والے والی بال کے معروف کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کو بدھ کے روز کلر سیداں کے گاؤں سنبل سموٹ میں سپرد خاک کردیا گیا
پولیس نے مقتول محسن فاروق کے چار ساتھیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)بحریہ میں پراسرار انداز میں ہلاک ہونے والے والی بال کے معروف کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کو بدھ کے روز کلر سیداں کے گاؤں سنبل سموٹ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ادہر اسلام آباد پولیس قتل کی اس لعزہ خیز واردات کا سراغ لگانے میں کامیابی کی منزل سے کوسوں دور ہے پولیس نے مقتول محسن فاروق کے چار ساتھیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جو وقوعہ کے وقت اسی منزل پر مقیم تھے جہاں یہ واقعہ ہوا پولیس کے مطابق مقتول کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ نچلی منزل پر تھے جبکہ بالائی منزل پر ان کا دوست محسن فاروق تھا رات گئے ہم شور کی آواز سن کر بالائی منزل پر گئے تو صورت حال کا پتہ چلا تھانہ لوہی بھیر نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی حاصل کر لیں مگر واقعہ کے اصل حقائق تاحال پراسرار ہیں پولیس کو ایک لڑکی کی تلاش ہے جو وقوعہ کے وقت وہاں موجود تھی اس کے بیان کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھ سکتی ہے تاہم پولیس نے مقتول محسن فاروق کے قریبی ساتھیوں اور وقوعہ کے وقت اس عمارت میں موجود دوستوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جن کا تعلق سموٹ (کلرسیداں)موہڑہ بھٹیاں جبر،ڈڈیال آزاد کشمیر سے ہے پولیس خودکشی کو بھی تسلیم کرنے سے فی الحال انکاری ہے ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر خنجر کے نشانات کے علاوہ اس کے ایک ہاتھ کی چند انگلیاں بھی کٹی ہوئی تھیں مقتول محسن فاروق کو بدھ کے روز کلرسیداں کے گاؤں سنبل سموٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،چوہدری محمد عظیم،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ساجد جاوید،چوہدری ظفر پگاڑا،شیخ ممراز،ٹھیکیدار ناصر،یوسف پلینہ،چوہدری وحید،بابر ضمیر،راجہ عرفان الحق،راجہ محمد اصرار ایڈووکیٹ،لالہ محمد رسول،آصف محمود کیانی کے علاوہ راولپنڈی،اٹک،میانوالی،فیصل آباد،سرگودھا،چکوال اضلاع کے علاوہ آزاد کشمیر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی،مقتول محسن کا جنازہ کلرسیداں کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا جس میں نہ صرف ہزاروں افراد نے شرکت کی بلکہ شرکت کرنے والوں کو دو دو کلومیٹر دور سے پیدل چل کر آنا پڑا اور جنازہ کی صف بندی پون گھنٹہ قبل ہی شروع ہو گئی تھی،مقتول محسن فاروق والی بال کے ہزاروں چاہنے والوں میں بڑا مقبول تھا اور وہ اکثر محفلوں میں یہ شعر بھی گنگنایا کرتا تھا(درد کوئی نہ کسی پہ بھروسہ کرے کر کے اعلان دنیا نوں دسنا پیا)
Kallar Syedan; The Police have arrested four close friends of Ch Mohsin Farooq who brutally murdered in Bahria. Police are seeking also help of a girl who they believe will solve the murder investigation. In village Sambal one of the largest people gathered for namaz e janaza.
انتظامیہ کی جانب سے پرائس چیکنگ کے نام پر بار بار کریانہ کی دکانوں پر مارے گئے چھاپوں کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار
Traders express concern over raids at grocery stores in the name of price checking
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کی تمام تاجر تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس چوہدری زین العابدین عباس کے دفتر میں حاجی ریاست حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام بازاروں کے عہدے داران نے شرکت کی راجہ اظہر سلطان،ر ا جہ کا مر ا ن عا بد،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س،حاجی مشکور حسین،شیخ خورشید احمد،ارشد محمود جنجوعہ،محمد اکرام چوہان،چوہدری نعیم بنارس،شاہد جمیل عباسی،چوہدری طارق تاج،چوہدری محمد ضیارب منہاس،راجہ محمد ظفر،ظفر اقبال،محسن نوید سیٹھی،راجہ محمد افتخارپھکڑال،محمد ذوالفقاراور راجہ اعجا ز سمیت تمام بازاروں کے عہدے داروں اور اراکین نے شرکت کی،اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے پرائس چیکنگ کے نام پر بار بار کریانہ کی دکانوں پر مارے گئے چھاپوں کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں تمام عہدے داران اور انجمن کے اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چونکہ تما م بازاروں کی تنظیمیں اپنا کردار موثر طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں لہذا آئندہ دو سال تک تاجران کی موجودہ باڈی کو برقرار رکھاجائے گا،اجلا س کے شرکا ء نے کہا کہ انجمن تاجران کلرسیداں کی اس کے علاوہ او رکوئی تنظیم نہیں ہے۔ا س مو قع پر متفقہ طو ر پر سبز ی،فر و ٹ فر و ش یو نین کی شٹر ڈ ا ؤ ن ہڑ تا ل کی مکمل حما یت کا بھی ا علا ن کیا گیا۔ا و ر ا نجمن تا جر ا ن کے عہد ے د ا ر ا ن کے ا حتجا ج میں بھر پو ر شر کت کر یں گے۔
کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و کشادگی کی منظوری اور اس کے لیئے 112200روہے کی منظوری کا خیرمقدم
Construction of Dhuangalli road grant welcomed
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن ثاقب ظفر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و کشادگی کی منظوری اور اس کے لیئے 112200روہے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عوامی مفاد کا اہم منصوبہ قرار دیا ہے جو سی پیک کی منگلا میرپور مظفرآباد مانسہر ہ شاہراہ کو لنک کرے گا اس سے براستہ کلرسیداں لاہور مظفر آباد اور مانسہرہ تک متبادل روٹ بھی میسر آئے گا جس سے کلرسیداں کے علاوہ آذادکشمیر کے اضلاع میرپور,کوٹلی,راولاکوٹ اور باغ بھی براہ راست بڑی شاہراہ سے منسلک ہو جاہیں گے اور اس سے ترقی کا بڑا انقلاب برپا ہوگا جس کے مثبت اثرات سے خطے میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔
کلرسیداں میں سبزی فروٹ یونین کی جانب سے بروز جمعرات سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
Vegetarian fruit union announces shutter down strike today Thursday
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں سبزی فروٹ یونین کی جانب سے آج بروز جمعرات سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت کے لیئے ہوگی یونین کے مطابق وہ انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی کے نام پر روا رکھے گئے سلوک،بھاری جرمانوں اور گرفتاریوں سے تنگ آکر مجبور ہو ئے ہیں جیل جانے سے بہتر ہے کہ اپنے گھروں میں رہا جائے۔
عبدالقیوم بٹ کی ہمشیرہ اور خالد بٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب ڈھوک مک میں اداکی گئی
Sister of Abdul Qayoum Butt passed away in Dhok Makk
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سابق رکن اسمبلی عبدالقیوم بٹ کی ہمشیرہ اور خالد بٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب ڈھوک مک میں اداکی گئی جس میں حافظ سہیل اشرف ملک,محمد اعجازبٹ,جاویداقبال,حاجی محمد اسحاق,چوہدری توقیراسلم,عمران سرور,حاجی شوکت علی,حاجی ریاست حسین,اکرام الحق قریشی,مرزا اظہر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
مقا می تا جر مفتی عبد ا لو حید کی بیٹی کی ر خصتی حسنین سعید کے ہمر ا ہ جمعہ کے ر و ز با خیر و خو بی ا نجا م پا ئی
Wedding of daughter of Mufti Abdul waheed celebrated in Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)مقا می تا جر مفتی عبد ا لو حید کی بیٹی کی ر خصتی حسنین سعید کے ہمر ا ہ جمعہ کے ر و ز با خیر و خو بی ا نجا م پا ئی جس میں محمد ا قبا ل عر ف لا لی،صد ر کلر با ر کو نسل سید سبط ا لحسن شا ہ،میجر (ر) جا و ید،محمد ز ا ہد،ا مجد سیٹھی،ر ا جہ ا قبا ل،چو ہد ر ی محمد یا سر،چو ہد ر ی ا کر م،لطیف بھٹی،شا ہد صر ا ف،ر ا جہ سعید،چو ہد ر ی عا مر،محمد جا و ید ا قبا ل،عبد ا لعز یز پا شا،سر د ا ر و سیم،مفتی محمد سلیم،مو لا نا عبد ا لر حمن،حا جی محمد جلیل،ماسٹر ا للہ ر کھا،جہا نگیر منہا س،ر ا جہ ا سما عیل سمیت معز ز ین علا قہ نے شر کت کی۔