پاکستان کیٹرنگ بریڈفورڈ وہائی ویکمب برطانیہ کے اونرملک عبدالشکور آف بوعہ ملکاں فیض پورشریف کی برطانیہ میں شاندار کاروباری خدمات پرخراج تحسین پیش
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) تنگ دیو یونین کونسل فیض پورشریف کے سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری نے پاکستان کیٹرنگ بریڈفورڈ وہائی ویکمب برطانیہ کے اونرملک عبدالشکور آف بوعہ ملکاں فیض پورشریف کی برطانیہ میں شاندار کاروباری خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کے دوشہروں بریڈفورڈ اورہائی ویکمب میں پاکستان کیٹرنگ اپنی بہترین سروس اعلی سہولیات لذیدکھانوں کی بدولت مقبول عام وخاص ہے ان شہروں میں مقیم تارکین وطن سمیت تمام لوگ پاکستان کیٹرنگ کوترجیح دیتے ہیں ملک عبدالشکور کامقبول ترین کاروبار ہے جووہاں کے عوام کو بہترین سروس اور خدمات پیش کررہاہے جس کی وجہ سے برطانیہ کے ان شہروں کے عوام ملک عبدالشکور کے خلوص اورشاندار خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان سے بھرپور تعاون بھی کرتے ہیں تارکین وطن ملک عبدالشکور کی کاروبار ی خدمات پرزبردست اطمینان کااظہارکرتے ہیں اور اعلی سروس فراہم کرنے پران کاشکریہ بھی اداکرتے ہیں برطانیہ میں کیٹرنگ کی دنیامیں پاکستان کیٹرنگ ایک بڑانام ہے اس کی شہرت بہترین سروس عمدہ اورلذید کھانوں کے ساتھ ساتھ خدمت کاجذبہ اوربہترین اخلاقی اقدار کااظہاربھی ہے انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں ملک عبدالشکور نے کیٹرنگ کے شعبے میں لوہا منوایاہے کاروبار کے ساتھ ساتھ اچھی شہرت پائی ہے نیک نامی کمائی ہے کیٹرنگ کے شعبے میں شاندار خدما ت انجام دینے پرانہیں مبارک باداورخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے۔