Kallar Syedan; Leading Volleyball player Chaudhry Mohsin Farooq of Samot brutally executed in Bahria Town
والی بال کے معروف نوجوان کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)والی بال کے معروف نوجوان کھلاڑی چوہدری محسن فاروق کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا نماز جنازہ آج دن تین بجے کلرسیداں کے گاؤں سنبل سموٹ میں تین بجے ادا کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق محسن فاروق کا شمار پنجاب بھر میں والی بال شوٹنگ کے چند نامور کھلاڑیو ں میں ہوتا تھا اس نے گزشتہ روز اپنے گاؤں سموٹ میں منعقدہ والی با ل ٹورنامنٹ میں نہ صرف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی ٹیم کو بھی فائنل میں فتح دلوائی جس کے بعد یہ بحریہ اسلام آباد چلا گیا جہاں رات گئے اسے قتل کر دیا گیا اخلاق احمد ولد محمد رفیق ساکن سموٹ کلرسیداں نے تھانہ لوہی بھیر میں درخواست دی کہ گزشتہ شام ساڑھے چھ بجے محسن فاروق اپنے دوستوں محمد کلیم،شیراز عرف چیئرمین،ناصر عرف مودی،شہزاد احمد عرف دادااور اسد محمود کے ہمراہ روبرو گواہان عاصم ولد اشتیاق،مناظر نواز ولد سردار حق نوا زکی موجودگی میں ایکس ایل آئی کار میں اسلام آباد کے لیئے نکلے رات ڈیڑھ بجے عدیل نے کال کر کے بتایا کہ مجھے کلیم نے کال کی ہے کہ محسن فاروق کو نا حق قتل کر دیا گیا ہے پولیس نے زیر دفعہ 302مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،مقتول کی نما زجنازہ آج بروز بدھ دن تین بجے سنبل سموٹ میں اداکی جائے گی
Kallar Syedan; Leading Volleyball player Chaudhry Mohsin Farooq of village Sambal Samot brutally executed in Bahria Town. According to police he had his four fingers before being thrown down from a building. A murder report has been registered, Namaz e janaza was held in Sambal Samot.
اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور پنجاب ٹیچرز یونین کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ,پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآ خالصہ کے نو منتخب صدر عدنان عباس بھٹی
I Will play major role in protecting the rights of teachers and activating the Punjab Teachers Union, Adnan Abbass Bhatti
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآ خالصہ کے نو منتخب صدر عدنان عباس بھٹی نے کہا ہے کہ وہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور پنجاب ٹیچرز یونین کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کامیابی کے بعد سینئر نائب صدر چوہدری سجاد علی صابر کی رہائش گاہ کھناہدہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ووٹروں کے تعاون اور سپورٹرز کی محنت کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ نے ہمارے حق میں فیصلہ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اسکی پاسداری میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے نو منتخب سینئر نائب صدر چوہدری سجاد علی صابر نے کہا اساتذہ کی خدمت مجھے ورثے میں ملی ہے میرے والد مرحوم چوہدری محمد صابر نے اپنی پوری سروس اساتذہ کی خدمت میں گزاری اور اسی نہج پر ہماری پرورش کی جسکے ثمر کی صورت میں آج میں اساتذہ کی خدمت کے کمر بستہ ہوں راجہ محمد ندیم نے کہا کہ ہمیں علم، معلم کی ترقی کے لیئے اپنی صفیں کار منصبی کی بھر پورسعی سے درست کرکے اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہے تقریب سے راجہ محمد شبیر،محمد اسحاق حیدری،ماسٹر محمد یامین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
طلباء و طالبات کو موحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم
Students advised on prevention of pollution
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عوام کو ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات اور اسکے بچاؤ نیزروڈ سیفٹی کے حوالے سے ایس پی پٹرولنگ شاہد نذیر کی خصوصی ہدایات پر موبائل ایجوکیشن یونٹ راولپنڈی ریجن کے انچارج اے ایس آئی ذیشان عباس نے مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر سکول کے طلباء و طالبات کو موحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس حوالے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر لیکچرز کا اہتمام کیا گیا،اور شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی واک بھی ہوئیں،جس میں شہریوں کو روڈ سیفٹی،ہیلمٹ،سیٹ بیلٹ کے استعمال اور اسکے فوائد سے آگاہ کیا گیا،مزید براں ایس پی پٹرولنگ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کے ہدایات جاری کیں،تاکہ فضائی آلودگی خصوصاً سموگ سے بچا جاسکے،
pothwar media is tha best and vary usefull