Kallar Syedan; Seven armed men block road near Doberan Kallan and rob motorist on gun point
سر شام ہی ڈاکو راج،سات مسلح ملزمان دوبیرن کے قریب سڑک پر پتھر رکھ کر گاڑیوں کو لوٹتے رہے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)سر شام ہی ڈاکو راج،سات مسلح ملزمان دوبیرن کے قریب سڑک پر پتھر رکھ کر گاڑیوں کو لوٹتے رہے انہوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ بھی کی یہ واقعہ رات ساڑھے آٹھ بجے دوبیرن کلاں کے قریب پیش آیا اسد جاوید بھٹی سکنہ کھندوٹ داخلی نلہ مسلماناں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیا ن دیا کہ میں اپنی کیری ڈبہ چلاتا ہوں۔گزشتہ شب اپنی کیری ڈبہ، دوسری کیری ڈبہ جسے ڈرائیور نثار احمد جبکہ تیسری کیری ڈبہ جسے ندیم احمد نامی ڈرائیور چلا رہا تھا نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ بمہ گنگال میں شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر اپنی اپنی فیملی جس میں مرد و خواتین شامل تھیں کے ہمراہ واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب جب ہم مہربان چوہدری روڈ کراس پر پہنچے تو میری گاڑی سب سے آگے تھی کہ چند اشخاص مسلح پسٹل روڈ پر آ گئے جبکہ سڑک پتھروں سے بلاک تھی جس پر میں اپنی گاڑی کو ریورس کرنے لگاتو ایک مسلح شخص نے پسٹل کے فائر میری گاڑی پر کئے جن میں سے ایک گولی میری گاڑی کی فرنٹ سائیڈ پر لگی۔میرے پیچھے دوسری دونوں گاڑیاں بھی رک گئیں اور مسلح افراد نے میری گاڑی روک کر تلاشی کے دوران دائیں جیب سے دس ہزار روپے کی رقم نکال لی جبکہ میری بائیں جیب سے موبائل فون اور کچھ رقم میں نے سیٹ کے نیچے پھینک دی جو محفوظ رہی۔میری گاڑی میں چھ خواتین اور ایک مردسوار تھا جنہیں کچھ نہیں کہا گیا۔میرے پیچھے کیری ڈبہ میں ڈرائیور نثار سے بھی دس ہزا ر روپے کی رقم چھین لی جبکہ تیسری گاڑی کے ڈرائیورجسے میرا بھانجا ندیم احمد چلا رہا تھا سے بارہ ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔واردات مکمل کرنے کے بعد ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ایک کرولا کار نمبری آر آئی ایل 3068میں بیٹھ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ملزمان مقامی زبان بول رہے تھے۔
Kallar Syedan; Seven armed men had blocked road near Doberan Kallan and rob motorist on gun point, Serval people have confirmed the incidents and police case has been registered, including a motorist saying he was shot as he attempted to flee from the gunmen.
تعلیمی اداروں کو بلدیات کی تحویل میں دینے سے تعلیمی ماحول بری طرح سے متاثر ہوگا
Providing municipalities to educational institutions will adversely affect the educational environment
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے چیئرمین راجہ شاھد مبارک نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بلدیات کی تحویل میں دینے سے تعلیمی ماحول بری طرح سے متاثر ہوگا پی ٹی یو کی جدوجہد صرف اساتذہ کے حقوق کے لیئے ہی نہیں بلکہ غریب عوام کے بچوں کے تعلیم جیسے بنیادی حق کی بھی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ھائی سکول نلہ مسلماناں کے ہیڈ ماسٹر راجہ محمد
شبیر کی ملازمت سے ریٹائرڈمنٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ لو اعتماد میں لیئے بغیر اٹھائے جانے والے اقدامات انتشار کا سبب بنیں گے انہوں نے واضع کیا کہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ اوع شرح خواندگی میں اضافہ کے لیئے زمینی حقائق سے مطابقت رکھنے والے اقدامات اٹھائے یونین کے ضلعی صدر قاضی محمد عمران نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں یونین ان کے حقوق کے تحفظ کے لیئے پرعزم ہے تقریب سے احسان الحق قریشی,چوہدری تصور حسین,راجہ محمد خطاب,ارشد بھٹی,محمد شفیق بھِٹی,اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
انجمن تاجران کو ہدایت جاری کی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر چوکیدارہ نظام کو بہتر بناتے ہوئے تمام بڑے کاروباری سنٹر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں
Chauk Pindori Traders ordered to install security and cctv camera
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) ڈی ایس پی ملک طارق محبوب نے پیر کے روز انجمن تاجران چوکپنڈوری کے عہدیداروں اور ممبران کے مشترکہ اجلاس میں انجمن تاجران کو ہدایت جاری کی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر چوکیدارہ نظام کو بہتر بناتے ہوئے تمام بڑے کاروباری سنٹر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے چوکپنڈوری کی حدود میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے انچارج پولیس چوکی سب انسپکٹر عبدالرازق کو منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈاکٹر راجہ محمد جہانگیر اور دیگر موجود تھے۔
ضلعی انتظامیہ گرانفروشی روکنے میں مکمل ناکامی کے بعد ٹماٹر کے نرخوں میں ہی ریکارڈ اضافہ
Tomato prices rise after district administration fails to curb inflation
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)ضلعی انتظامیہ گرانفروشی روکنے میں مکمل ناکامی کے بعد ٹماٹر کے نرخوں میں ہی ریکارڈ اضافہ کرکے اہنی ناکامیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے پرسوں کلرسیداں میں ٹماٹر کا نرخ 198روپے فی کلو مقرر کیا اور صرف ایک دن کے وقفے پر اس میں ریکارڈ 42روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اس کا ریٹ 240روپے مقرر کردیا جو اہنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے انتظامیہ نے ٹماٹر نرخوں میں بھاری اضافہ اس وقت کیا جب ایرانی ٹماٹر مارکیٹ میں پہنچ چکا تھا اور اس سے نرخ کم کرنے کی بجائے اس میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا جو شہری مفاد کے منافی اقدام ہے جس سے ہزاروں شہری برح طرح سے مزید مہنگائی میں دھکیل دیئے گئے۔ادھر پیر کے روز کلرسیداں شہر کے وسط میں لگائی جانے والی منڈی میں انتہائی گندے اور مضر صحت ٹماٹر انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتے رہے اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔منڈی میں انتہائی بیمار بوسیدہ اور ایسے گندے ٹماٹر دو سو بیس روپے کلو فروخت کیئے جا رہے تھے جو صرف مویشیوں کے کھانے کے کا م آ سکتے ہیں مگر کلرسیداں میں موجود چاروں پرائس مجسٹریٹوں کی نظر اس جانب نہ پڑی۔
روات میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائی 1600لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا
District administration in Rawat destroyed 1600 litters of hazardous milk
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)روات میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائی 1600لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے روات کے قریب ناکہ لگا کر دودھ سپلائی کرنے والے پانچ ٹرکوں کو روک کر 14580 لیٹر دودھ کو موقع پر چیک کیا تو 1600لیٹر دودھ انسانی صحت کے لیئے مضر قرار پایا جس پر اسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں سے کارکن ہوشیار رہیں ایسے افراد بیک وقت پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار علی خان کا نام استعمال کرتے ہیں۔
Be careful with the workers who stab the PML-N in the back. Such people use the names of PTI, PML-N and Chaudhry Nisar Ali Khan.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتو ں کو اپنے مفاد ات کے لیئے استعمال کرنے والوں کا راستہ روکنا ضروری ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حکومتی پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے اور کارکنوں کو استعمال کرنے کے بعد جب جماعت پر مشکل وقت آتا ہے تو یہ لوگ اپنا ٹھکانہ بدل لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں سے کارکن ہوشیار رہیں ایسے افراد بیک وقت پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار علی خان کا نام استعمال کرتے ہیں۔