DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Pakistan Army solider Raja Tauqir Janjua of Dhok Maira, Mator, killed be terrorist in Waziristan

۔کہوٹہ کے علاقہ مٹور کی ڈھوک میراکسوٹ کا رہائشی پاک فوج کا سپاہی راجہ توقیر جنجوعہ و زیر ستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں شہید

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
شہیدؤں، غازیوں کی سر زمین کہوٹہ نے اپنا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قر بان کر دیا۔کہوٹہ کے علاقہ مٹور کی ڈھوک میراکسوٹ کا رہائشی پاک فوج کا سپاہی راجہ توقیر جنجوعہ و زیر ستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں شہیدہو گیا۔شہید ہونے والے پاک آرمی کے فوجی جواں راجہ توقیر جنجوعہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ مٹور میرا کسوٹ کے مقام پر سپر دخاک کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے علاقہ میر ا کسوٹ کا رہائشی پاک آرمی کا جوان توقیر جنجوعہ جو وزیر ستان میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ ملک دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں شہید ہو گیا جس کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مٹور میرا کسوٹ کے مقام پر سپر دخاک کیا گیااس موقع پر شہید کو سلامی پیش کی گئی اور صدر پاکستان، پاک آرمی کے اعلیٰ افسران کی طرف سے پھول بھی چڑھائے گے۔نمازے جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی۔

Kahuta; Pakistan Army solider Raja Tauqir Janjua of Dhok Maira, Mator, was killed be terrorist in Waziristan, Raja Tauqir Janjua Shaheed namaz e janaza was held with full military honour.

مواڑہ عید گاہ میں معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ

Millad held at Moawara eid gha by Raja Saghawat Ali advocate

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مواڑہ عید گاہ میں معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی محفل میں۔حضور قبلہ حکیم پیر محبوب اشرف سمیت سینکڑوں عاشقان رسولﷺ کی شر کت۔معروف نعت خوانوں نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ علمائے دین نے سنت نبی ﷺ پر روشنی ڈالی۔آخر میں تمام عالم اسلام، ملک پاکستان کی خیر کی دعا کی گئی اور شر کائے محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مواڑہ عید گاہ میں معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات راجہ جاوید احمد،معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر سجاد جنجوعہ،راجہ وقاص جاوید کے زیر اہتمام اورحضور قبلہ حکیم پیر محبوب اشرف کے زیر صدارت عید میلاد النبی ﷺکی محفل منعقدکی گئی جس میں تحصیل کہوٹہ کے ممتاز عالم دین صاحبزادہ ادریس ہاشمی، مولانا قاری محمد سلیم، صاحبزادہ سعد محبوب،صاحبزادہ عادل محبوب،حافظ وقار، محمد یاسر عطاری، حافظ نعمان سمیت سینکڑوں عاشقان رسولﷺ نے شر کت کی۔ اپنے خطاب میں علمائے دین نے کہا کہ نبی کر یمﷺ کا میلاد منانے والے دنیاوآخرت میں سرخروہو نگے جہاں ذکر کی محفل ہوتا ہے اس محفل کو فر شتے گھیرے میں لے لیتے ہیں حضور نبی کر یمﷺکا میلا د منانے والے دنیا آخرت میں سر کرو ہو ں گے،جہا ں ذکر کی محفل ہوتی ہے اس محفل پر رحمتوں کا نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ فر شتو ں کی محفل میں اس ذکر و تذکر ہ کر تے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہاوی بر حق حضورنبی کریم ﷺ جو پیغام ہدایت اللہ رب العز ت کی طرف سے لائے سراپا خیر وامن سلامتی نیکی اور بھلائی ہے اس سے انسانیت کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم ہیں ہر شخص سیرت طیبہ پر عمل پیراہوکراسوۂ نبوی ؐ کی روشنی میں حالات زمانہ کا اور اک کرے اورمیانہ روی فلاح عامہ باہمی اخوت و محبت اور امن وسلامتی کے جذبہ کو فروغ دیا جائے۔آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے تھوہاخالصہ گلور میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب

Major Raja Shaheryar Janjua holds corner meeting in Thoa Khalsa

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف حلقہ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے تھوہاخالصہ گلور میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے صرف اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کا جذبہ ہے اور اسی خدمت کے جذبے کے تحت عملی سیاست میں آیا عوام نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ اپنے حلقے کی تقدیر بدل دوں کا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے تھوہاخالصہ گلور میں محمد آمین، راجہ مطلوب کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر محمد آمین، راجہ مطلوب، نمبردار اکرام، حاجی شفقت،ماسٹر نعیم،خرم جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات شر یک تھے اس موقع پر موجود تمام شر کاء نے پاکستان تحریک انصاف حلقہ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ سے کہا کہ ہم آپ کو اچھی طرع جانتے ہیں عوام کی بے لوث خدمت آپ کے خاندان کی پہچان ہے آپ کے آباؤ اجدادنے ہمیشہ اپنے علاقے کی عوام کی ہے انشاء اللہ آپ جس بھی پلیٹ فارم پر آہیں گے ہم آپ کا بھر پور ساتھ دیں گے۔میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے محمد آمین، راجہ مطلوب اور دیگر تمام شر کاء میٹنگ کا شکر یہ ادا کیا۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک عابد ارشاد کی والدہ محترمہ وفات پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اظہار تعزیت

Mother of social and political personality Malik Abid Arshad passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک عابد ارشاد کی والدہ محترمہ وفات پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اظہار تعزیت۔حلقہ این اے ستاون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک عابد ارشادگذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،معروف سماجی شخصیت چوہدری ابرار آف نوتھیہ شریف،ساجد الرحمن، راجہ عبدالطیف، سابق چیئرمین راجہ شہزاد یونس،سابق چیئرمین ملک نور نوری،سابق چیئرمین صفدر کیانی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک عابد ارشاد کی والدہ محترمہ وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ان سے اظہارتعزیت کی۔

تاجر برادری نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترو گا,جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کہوٹہ حاجی پرویز مغل

The business community will fulfill the trust they have expressed in me, General Secretary Traders union Kahuta, Haji Pervez Mughal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کہوٹہ حاجی پرویز مغل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاجر برادری نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترو گا تاجروں کے ساتھ بلا جواز جرمانے اور مقدمے نہیں بننے دیں گے انھوں نے کہا کہ انتطامیہ جو ریٹ لسٹ دیتی ہے وہ پنڈی کی بھی قیمت خرید نہیں ہم مسلمان ہیں اور تجارت پیغمبری پیشہ ہے انتظامیہ ہمیں کمشنر سے میٹنگ کروائے اور ہمارے تحفظات دور کرے تاجر برادری صارفین سے ناجائز منافع نہیں لے گی انھوں نے تاجر برادری سے بھی کہا کہ وہ بھی کوشش کریں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں انھوں نے کہا کہ انتظامیہ بڑے بڑے آڑتھیوں اور منسٹری میں جا کر ریٹ چیک کرے اور اسکے مطابق کرایہ اور جائز منافع لگا کر کہوٹہ سے لسٹ جاری کی جائے انھوں نے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ کرونگا بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے انتظامیہ مقدمات نہ بنائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button