فیض پورشریف بازار میں منعقدہ 9 ویں عظیم الشان سالانہ محفل میلادمصطفے ﷺ بسلسلہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے فیض پورشریف بازار میں منعقدہ 9 ویں عظیم الشان سالانہ محفل میلادمصطفے ﷺ بسلسلہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ قرآ ن مجید کے اندر اللہ تبار ک وتعالی ارشاد فرماتاہے کہ تمہارے پاس اللہ تبارک وتعالی کی طرف سے نورآیااورکتاب مبین آئی جمہورمفسرین اس پرمتفق ہیں کہ نورسے مراد ہمارے آقا ﷺ ہیں آپﷺ نورہیں برہان ہیں اوربشرہیں بے مثل بشرہیں نوروہ روشنی ہے جوخود کوظاہرکرے اور دوسرے کوبھی ظاہرکرے آپﷺ بشر ہیں مگرہماری طرح نہیں ہماری طرح کہنادرست نہیں مومن یہ نہیں کہ سکتاکہ آپ ﷺ ہمارے طرح بشرہیں ہرنبی ہررسول بشرمبعوث ہوا تمام انبیاء کرام بشرہیں مگرہماری طرح نہیں برہان سے مراد معجز ہ ہے جوعقل کوعاجز کرے انہوں نے کہاکہ فیض پورشریف بازار کے تاجروں اور انجمن غلامان مصطفے ﷺ فیض پورشریف کے عہدیداروں نے ۹ویں سالانہ محفل میلادمصطفے ﷺ منعقدکرنے کی سعادت حاصل کی ہے ان کے دلوں میں آقا ﷺ کی محبت رچی بسی ہے اللہ تعالی ان کے کاروبار میں برکت فرمائے اورانہیں ہرشرسے محفوظ فرمائے انہوں نے کہاکہ میں دوسری بار محفل میں شرکت کررہاہوں اس محفل پاک کاآغاز حضرت مولانا پیر محمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ نے کیا اچھے کام کاثواب آغاز کرنے والے کوپہنچتاہے اس کاثواب حضرت مولانا پیر محمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کوپہنچتارہے گاجب تک یہ طریقہ جاری رہے گاانہوں نے محفل پا ک کے انتظام وانصرام میں حصہ لینے اورشرکت کرنے والوں کومبار کبادپیش کی اورکہا کہ جومحفل میں شریک ہوئے اورجنہوں نے انتظام وانصرام کیااورتعاون کیاسب خوش قسمت ہیں محفل پاک کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا قاری محمدحسنات احمدسلطانی نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی مہمان نعت خوان محمدحسن زیب حیدری نقیبی مقامی نعت خوان ناصر اقبال مدنی اورحافظ محمد صہیب شبیر نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاماسٹر راجہ ذوالفقار علی نے نقابت کے فرائض انجام دیے محفل پاک سے علامہ قاری قربان احمدصدیقی اورحاجی سہیل احمدخان نے بھی نے خطاب کیاتقریب میں عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی محفل پاک کے آخر میں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعائے کرائی گئی حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے دعاکرائی شرکاء محفل میں لنگرتقسیم کیاگیالنگرکاوسیع انتظام کیاگیاتھامحفل کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کرنے پرمنتظمین کوشرکاء محفل نے دلی مبارک بادپیش کی اورخر اج تحسین پیش کیا۔