DailyNewsHeadline

Rawat; Armed robbers shoot driver at Model Town police station in Rawat

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں مسلح ڈاکووں نے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈرائیور کو گولی مار دی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں مسلح ڈاکووں نے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈرائیور کو گولی مار دی،مضروب ڈرائیور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل،ڈاکو ہزاروں روپے نقدی و موبائیل فون چھین کر فرار، روات پولیس نے ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کیاایک ہفتہ کے دوران مسلح ڈکیتی کی چوتھی واردات،ایک ماہ قبل بھی موٹرسائیکل سوار نوجوان ظفر منہاس کو ڈاکو ناکہ پر قتل کیا جا چکا ہے،روات پولیس کی روائتی بے حسی سنگین مقدمات کا اندراج بھی نہ کیا تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقوں میں ڈاکو راج کے دوران گزشتہ شب 3 مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے چک بیلی روڈ ڈاوری کے قریب دوران ناکہ بندی سوزوکی گاڑی نمبریRIS4444 کو روک کر ڈرائیور ذیشان سے نقدی مبلغ5 ہزار روپے اور موبائیل فون چھیننے کے بعد گاڑی چھیننے کی کوشش شروع کر دی مزاحمت پر ڈاکووں نے ڈرائیور ارسلان ولد اظہر ساکن چک خاص کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور رقم موبائیل چھین کر فرار ہو گئے مضروب ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیقبل ازیں جاوا روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکو لہراسب سکنہ جاوا سے گن پوائنٹ پر8 ہزار نقدی اور موبائیل چھین کر لے گئے جبکہ ظفر منہاس ولد غضنفر علی کو بھی جاوا روڈ پر موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے صدر سرکل افسران کی مبینہ چشم پوشی اور روات پولیس کی نااہلی کے باعث ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں اور کسی بھی ڈکیتی و اندھے قتل کی واردات کا سراغ نہ مل سکا ہے۔

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ سرہندی میں 8 ماہ قبل پراسرار طور پر جانبحق ہونیوالے نوجوان کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی تصدیق ہو گئی رپورٹ کے مطابق متوفی نوجوان نثار احمد کو قتل کیا گیا

Post-mortem report of a mysterious man killed 8 months confirmed death of deceased Nisar Ahmed was a murder

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ سرہندی میں 8 ماہ قبل پراسرار طور پر جانبحق ہونیوالے نوجوان کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی تصدیق ہو گئی رپورٹ کے مطابق متوفی نوجوان نثار احمد کو قتل کیا گیا،نامعلوم قاتلوں نے منہ پر کپڑا رکھ کر نوجوان کا سانس بند کیا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی روات پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف زیردفعہ302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق مورخہ 27.03.2019 کو سرہندی کا رہائشی28 سالہ نوجوان نثار احمد ولد محمد اکثر اپنے زیرتعمیر مکان میں سو رہا تھا کہ اگلی صبح اسکی لاش مردہ حالت میں چارپائی پر پڑی تھی مقتول نوجوان کی چند دن بعد شادی طے ہو چکی تھی لواحقین کے اصرار پر روات پولیس نے متوفی نوجوان کا پوسٹ مارٹم اور میڈیکل کروایا جسکی گزشتہ روز حتمی رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تاہم تھانہ روات میں تعینات ایچ آئی یو کے تفتیشی سب انسپکٹر مختار کی ناقص تفتیش کے باعث تاحال کسی بھی اندھے قتل کا سراغ نہ لگایا جا سکا ہے،معززین و متاثرین نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button