Kallar Syedan; Punjab teachers union elections, Khizar Ur Rehman elected unopposed in Kallar Syedan and Adnan Abbass group elected at Choa Khalsa
پنجاب ٹیچرز یونین کے حلقہ جاتی انتخاب،کلر سیداں میں خضرالرحمان بلامقابلہ کامیاب،مرکز چواخالصہ کے انتخابات میں عدنان عباس گروپ نے بھاری اکثریت سے مخالف گروپ کو شکست دے دی
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پنجاب ٹیچرز یونین کے حلقہ جاتی انتخاب،کلر سیداں میں خضرالرحمان بلامقابلہ کامیاب،مرکز چواخالصہ کے انتخابات میں عدنان عباس گروپ نے بھاری اکثریت سے مخالف گروپ کو شکست دے دی،پولنگ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چواخالصہ میں ہوئی جہاں مسعود بھٹی پریذائیڈنگ آفیسر تھے انتخابات میں مرکز چواخالصہ کے ساڑھے چھ سو سے زائد اساتذہ اور معلمات نے حصہ لیا نتائج کے طابق عدنان عباس بھٹی گروپ نے 258 کے مقابلے میں 401 ووٹ لے کر بھاری کامیابی حاصل کرلی جس کے نتیجہ میں عدنان عباس بھٹی صدر سجاد صابر سینئر نائب صدر اور مرزا صالح غفور جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ مرکز کلرسیداں میں درج ذیل عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے صدر خضرالرحمان،سینیئر نائب صدر ھارون ظفر،نائب صدور کاشف سعید عباسی،عمران شہزاد،جنرل سیکرٹری رمیض زمان کیانی محاسبین محمد عباس عباسی اور زائد رسول باجوہ۔
کنیڈا میں مقیم احسن نوید سیٹھی کے فرزند محمد آھل کی رسم عقیقہ کلرسیداں میں ہوئی
Rasm e Aqiqa of M Ahil of Canada held in Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کنیڈا میں مقیم احسن نوید سیٹھی کے فرزند محمد آھل کی رسم عقیقہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں حافظ سہیل اشرف ملک،محمداعجازبٹ،راجہ ساجد جاوید،محمد آصف کیانی،قمرایاز،زوہیب اکرام،شیخ حسن ریاض،محسن نوید سیٹھی،یونس بھٹی،عابد سیٹھی،شیخ ظفر جاوید اور دیگرنے شرکت کی۔
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کیدرس معین الدین کی والدہ محترمہ کو شاہ عثمان کنوہا میں سپرد خاک کردیا گیا
Namaz e janaza of mother of Mohi Uldin held in Shah usman Kanoha
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کیدرس معین الدین کی والدہ محترمہ کو شاہ عثمان کنوہا میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں پنجاب بارکونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالغفار،چوہدری محمد شیراز،کامران عزیز ایڈووکیٹ،پرویز قادری،شاہد اکبر گجر،نمبردار اسد عزیز،احسان الحق قریشی،سردار صلاح الدین،چوہدری ابراراور دیگر نے شرکت کی۔
انتظامیہ دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی بجائے منڈیوں اور ہول سیل ڈیلروں کو کنٹرول کرے
The local authorities should control markets and wholesale dealers instead of filing lawsuits against the shopkeepers.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے فروٹ فروشوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی بجائے منڈیوں اور ہول سیل ڈیلروں کو کنٹرول کرے انہوں نے کہا کہ ہم خود پاکستانی سیب 160روپے فی کلو خرید کر لاتے ہیں اور انتظامیہ یہ ہمیں فروخت کرنے کے لیئے 120روپے فی کلو کا ریٹ دیتی ہے اس طرح ہم خرید سے ھی چالیس روپے فی کلو کم پر کیسے فروخت کرسکتے ہیں انتظامیہ ہمیں فروٹ خود کلرسیداں مہیا کرے اور پھر جو نرخ دے گی ہمیں وہ قبول ہوں گے مہنگے داموں اشیا خریدنے کے بعد انہیں قیمت خرید سے بھی کم نرخوں پر فروخت کرنے کا حکم نادر شاہی فرمان ہی ہو سکتا ہے یہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی عمل ہے جس کا مقصد دوکانداروں کو جیلوں میں بند کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں انتظامیہ کی حکومتی ہدایات کی روشنی میں گرانفروشی کے خلاف سخت اقدامات جاری،مزید سات دوکانداروں کے خلاف سبزی فروٹ اور دودھ دہی مہنگا فروخت کرنے پر مقدمات درج کر دیئے کلرسیداں پولیس نے اے سی ناصر ولائیت کی درخواست پر کلرسیداں کے دوکانداروں شیخ عاصم اور یاسر حسین کے خلاف دال ماش جبکہ عابد کے خلاف سیب اور انار مہنگے داموں فروخت کرنے پرمقدمات درج کر لیئے جبکہ محمد مسعود کی درخواست پر چوکپنڈوری میں نرالہ ملک شاپ پر کاروائی کے دوران دودہ دھی مہنگے داموں فروخت کرنے پرمقدمہ درج کرلیا جبکہ ملک ریحان نواز کی درخواست پر کلرسیداں میں ٹینڈے مہنگے داموں فروخت کرنے پر عابد اور ارشد کے خلاف مقدمات درج کر لیئے ادہر خالد رشید کی درخواست پر دھمالی گاؤں میں گھی مہنگا فروخت کرنے پر دوکاندار عتیق الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔