DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; A Suzuki loaded with wedding party overturns near village Tapiyali, 15 people injured

کہوٹہ کے قریب ٹپیالی کے مقام پر بارتیوں کی بھری سوزوکی الٹ گئی پندرہ افراد زخمی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے قریب ٹپیالی کے مقام پر بارتیوں کی بھری سوزوکی الٹ گئی پندرہ افراد زخمی۔شدید زخمی افراد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے قریب ٹپیالی کے مقام پر مو ڑ کاٹتے ہوئے باراتیوں سے بھری سوزوکی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہو گے شدید زخمیوں کو طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا اطلاع ملتے ہی صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،محکمہ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے مرز ا خرم، راجہ مستنصر، سردار شاہد،فیصل شہزاد،سول ڈیفنس کہوٹہ کے عبد الشکور کھٹڑ،ذکی اللہ، عدیل امتیاز بھی موقع پر پہنچ گے۔

Kahuta; A Suzuki loaded with wedding party overturned near village Tapiyali, 15 people were injured and taken to hospital.

کہوٹہ کے نامور دینی درس گاہ دارلعلوم قادریہ جیلانہ جیوڑہ میں مقابلہ حسن نعت

Naat competition held at Dar Alaloom qadria Jillania in Jiora

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام دارالعلوم قادریہ جیلانہ جیوڑہ میں مقابلہ حسن نعت۔نامورنعت خوانوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے نامور دینی درس گاہ دارلعلوم قادریہ جیلانہ جیوڑہ میں مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا جس میں تحصیل کہوٹہ کے نامور نعت خوانوں نے حصہ لیا محفل کے اختتام پر تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،ممتاز عالم دین ناظم اعلیٰ اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا افضل رضوی، مسلم لیگ ن یوتھ راجہ نذاکت حسین،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار شاہ روم اور حاجی ظفرقادری نے پوزیشن ہولڈرنعت خوانوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر تمام شر کائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا اور تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

محکمہ جنگلات کے افسران اور محکمہ گزارہ کمیٹی کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی کی ٹمبر مافیا کے خلاف بر وقت کاروائی لاکھوں مالیت کی لکڑی ضبط کر لی۔

Forest officials in a timely action against the timber mafia seized millions worth of timber

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ جنگلات کے افسران اور محکمہ گزارہ کمیٹی کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی کی ٹمبر مافیا کے خلاف بر وقت کاروائی لاکھوں مالیت کی لکڑی ضبط کر لی۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے محکمہ جنگلات کے افسران اور محکمہ گزارہ کمیٹی کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ رات مخبر خاص نے محکمہ گزارہ کمیٹی کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی کو اطلاع دی کہ جنڈی کی طرف سے ایک ٹرک آرہا جس میں لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی ہے اگر بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے تو لکڑی گاڑی سمیت پکڑی جا سکتی ہے جس پر انہوں نے محکمہ جنگلات کہوٹہ کے افسران کے ہمراہ سلاٹر ہاوس کہوٹہ کے پاس ناکہ لگایا اور ٹرک کو روکا اوراس کو لکڑی سمیت اپنے قبضے میں لے لیا کہوٹہ کے عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ جنگلات کے افسران اور محکمہ گزارہ کمیٹی کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

ایم پی اے راجہ صغیر احمد پی پی سیون کا ٹھکیدار راجہ ساجد کے تایاکی وفات پر فاتحہ خوانی

MPA Raja Sagheer Ahmed pays condolences on death of uncle of Thekadar Raja Sajid

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد پی پی سیون کا ٹھکیدار راجہ ساجد کے تایاکی وفات پر فاتحہ خوانی۔یوسی ہوتھلہ کی رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھکیدار راجہ ساجد کے تایا اورراجہ استخاب کے والد راجہ مطلوب گذشتہ روز قبل وفات ہو گے تھے گذشتہ روزایم پی اے راجہ صغیر احمد پی پی سیون نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button