DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Millad held at government degree college for women, With special guest Principal college Naeema Hafiz, Samina Khan and Mrs Kaniz Fatima

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کہوٹہ میں محفل میلاد النبیﷺکا عقیدت و حترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا

نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام – گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کہوٹہ میں محفل میلاد النبیﷺکا عقیدت و حترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ مہمانان خصوصی پرنسپل کالج مسز نعیمہ حفیظ، ایم ایس کہوٹہ ثمینہ خان اور پر نسپل ڈھوک رتہ کالج مسز کنیز فاطمہ کے ساتھ کہوٹہ شہر کی خواتین، طالبات اور صحافیوں، اساتذہ و سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہدیہ نعت کے ساتھ ساتھ سیرت کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی۔ پرنسپل مسز رضوانہ ایوب کی شاندار کارکردگی اور نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے کالج میں عملی اقدامات پر مقررین نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے خطاب کیا اور کہا کہ آپﷺ کے آنے سے دنیا میں بہار آئی۔ ہمیں آپ ﷺ کے کردار کو اپنا نا ہو گا۔ آپﷺ کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ طالبات نے بھی خوبصورت انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ادارے کی پرنسپل مسز رضوانہ ایوب نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں اور شرکاء کا سکریہ ادا کیااور کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔ کالج میں ادبی، مذہبی دیگر تقریبات و تعلیمات کے ساتھ ساتھ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لاؤ نگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button