DailyNews

Glasgow; Over 18 Caror Rps properties of overseas Pakistani have been recovered, Overseas Commission Punjab

اوورسیز کمیشن پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تقریباً 18کروڑسے زیادہ کی جائیدادیں اور اراضی قبضہ گروپس سے چھڑوا کر مالکان کو واپس دلوا چکا ہے

گلاسگو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اوورسیز پاکستان کمیشن یوکے، کے چیئرمین اور کوآرڈینیٹر سید طارق محمود الحسن نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیشن پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تقریباً 18کروڑسے زیادہ کی جائیدادیں اور اراضی قبضہ گروپس سے چھڑوا کر مالکان کو واپس دلوا چکا ہے۔ ڈنڈی میں پاکستان تحریک انصاف ایسٹ آف سکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری فخر اقبال کی طرف سے اپنے اور کمیٹی کے دیگر ممبران کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، یہ لوگ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں اور ہر سال 20بلین ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ نہ صرف پاکستان بھیجتے ہیں بلکہ پاکستان آمد پر بھی مزید کئی بلین ڈالر خرچ کرتے ہیں، یہ لوگ پاکستان میں لاکھوں خاندانوں کی کفالت کرتے ہیں، ان کی جائیدادوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے اور ہم ان کی خدمت کے لئے 24گھنٹے حاضرہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button