DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; government boys high school Kandor head teacher Mohammad Din congratulated after students achieve top position

محمد دین تبسم انچارج صدر معلم و سٹاف گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کو مبارک باد

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )حسب ہدایت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ بشارت اقبال بارہویں آل آزاد جموں وکشمیر سیرت سرور عالم ﷺ کے سلسلہ میں حلقہ ایل اے ون تحصیل ڈڈیال میں ”مقابلہ حسن قرآت جس میں سورۃ النساء کی آیات مبارکہ 75,76 اور 77، مقابلہ نعت خوانی اور تقرری مقابلہ ”عنوان سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں غیر مسلمانوں سے حسن سلوک“ اور ذہنی آزمائش منعقد ہوا اس مقابلہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا شاہین سکاوٹس عمرحد 6 سال تا 11 سال، بوائے سکاوٹس عمر حد 12 سال تا 17 سال اور رودرسکاؤٹس عمر حد 17 سال تا 25 سال تک رکھی گئی ان مقابلہ جات میں تحصیل ڈڈیال کے سرکاری تعلیمی ادارہ جات کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی زیرصدارت محمود حسین جبکہ ان عظیم الشان مقابلہ جات میں ججز کے فرائض صدیق الرحمن چغتائی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ شرقی ڈڈیال، مطلوب حسین مغل اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں ڈڈیال، افضل چغتائی سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ڈڈیال،قاری محمد رئیس، قاری شریف اللہ نے سرانجام دیے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد رفیق صدیقی نے سرانجام دیے ان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کے ہونہار طلباء نے تحصیل لیول پر محمد شاکر نے شاہین سکاوٹس گروپ میں حسن قرات میں پہلی جبکہ بوائے سکاوٹس میں علی قدر نے نعت میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے اساتذہ، والدین، علاقے اور ادارے کا نام روشن کیا مختلف اقسام کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کے طلبااللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابیاں حاصل کرتے ہیں جس پر محمد دین تبسم انچارج صدر معلم و سٹاف گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈور کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)راجہ اورنگزیب کنٹرولر امتحانات ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور کی طرف جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق جماعت 5th اور 8th کی امتحانی فیس شیڈول اور داخلہ فارم جمعہ کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق جماعت ہشتم کی داخلہ فیس 560 روپے، رجسٹریشن فیس 400/= روپے جبکہ جماعت پنجم کے لیے داخلہ فیس 450/= روپے، رجسٹریشن فیس 350/= روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ داخلہ فارم کی فیس 50/= رکھی گئی ہے پرائیویٹ امیدوار اضافی 50/= روپے ڈاک خرچ جمع کرانے کے پابند ہوں گے پریس ریلیز کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلہ جمعہ کرانے کی آخری تاریخ 28/11/2019، دوگنا فیس کے ساتھ 10/12/2019 جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ 23/12/2019 مقرر کی گئی ہے۔داخلہ فارم کسی بھی آزاد جموں وکشمیر پرانچ سے وصول کیے جاسکتے ہیں۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )شہداء لندن بشارت وحنیف شہید سو سائٹی میرپور کے سیکرٹری جنرل کے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ تارکین وطن مقیم برطانیہ نے علاقائی تعمیر وترقی وقومی بہبود کے فلاحی ورفاعی کاموں میں قابل داد کردار ادا کیا ہے اور ہمارے علاقہ میں 5کروڑ سے زائد منصوبے باہم چندہ کی رقم سے مکمل کیے ہیں چوہدری محمد حسین گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بہاری بسار کی شاندار عمارت کی تکمیل، پنور بہار ی لنک روڈ کی تعمیر اور اب سمور، پڑاٹ، بہاری روڈ اس کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تارکین وطن برطانیہ کے رہنما حاجی چوہدری محمد صابر کے زیر اہتمام سمور بہاری روڈ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری بشارت حسین آف چلہ یار، حاجی ظفر حسین آف بسار، حاجی غلام رسول آف بلوح، چوہدری محمد ایوب آف پڑاٹ اور ٹھیکیدار عنصر اقبال، نے فیتہ کاٹ کر سڑک کا باقاعدہ افتتاح کیا یہ عوامی منصوبہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد لاگت سے تعمیر کیاگیا برطانیہ سے آنے والے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں پتیاں نچھاور کی گئی اور طلائی ہار پہنائے گئے حاجی ظفر حسین، چوہدری محمدایوب اور چوہدری بشارت نے اپنی تقاریر میں کہا کہ حکومت بوجوہ اس علاقہ کو ترقیاتی عمل سے نظر انداز کر رہی ہے ہم عوام کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی گرہ سے ترقیاتی کام کروا کر حکومت کے منہ پر تمانچہ رسید کریں گے۔ کے ڈی چوہدری نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمارے مسائل نظر انداز کر دیئے کھنڈرات نماسڑکیں عوام کیلئے سفری مشکلات پیدا کر رہی ہیں جن لوگوں نے ہمارے دیرینہ مسائل نظر انداز کیے وہ جلد عوامی غیر وغضب کا شکار ہو کر نشان عبرت بن جائیں گئے انہوں نے ٹھیکیدار چوہدری شبیرحسین، چوہدری طارق ابراہیم، ماسٹر عبدالکریم چوہدری اور نمبردار چوہدری محمد شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی ممتاز مخیر شخصیت ٹھیکیدار حاجی چوہدری محمد حسین مرحوم نے اپنی مدد آپ کے تحت عوامی فلاحی کاموں کا جو آغاز کیاتھا وہ تسلسل جاری رہے گا حاجی لیاقت حسین مرحوم نے بھی عوامی خدمت میں دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ تقریب میں حاجی محمداقبال، چوہدری عاشق حسین، پہلوان محمدمالک، ممبر محمد یاسین، چوہدری غلام رسو ل، پرنس عجائب حسین، راجہ نواز خان، چوہدری محمد یعقوب، شبیر حسین چوہدری اور معززین علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button