Kallar Syedan; Two arrested in possession of stolen goods from burglary at a mobile shop in Chauk Pindori
کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں موبائل شاپ کی دکان پر چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) دو ماہ قبل کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں موبائل شاپ کی دکان پر چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 26 میں سے گیارہ مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔گرفتار کئے گئے ملزمان محمد سرفراز کا تعلق ساہنگ (مندرہ) جبکہ دوسرے ملزم الطاف علی کا تعلق کھاریاں سے ہے اور دونوں سالہ بہنوئی بتائے جاتے ہیں۔ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے واردات کرنے کے بعد اپنے موبائل فونز کو بند کر دیا تھا اور جونہی انہوں نے اپنی اپنی سمیں ایکٹو کیں تو فوری طور پر ان کی لوکیشن کو تلاش کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت جاری کر رکھی تھی جس پر تکنیکی بنیادوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک محمد فیاض پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے۔ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے چار ماہ قبل چوکپنڈوری میں واقع ایک ہوٹل میں چوری کی واردات میں گلے میں موجود ایک لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ دوسری واردات جو موٹر سائیکل ورکشاپ پر کی گئی تھی سے پانچ ہزار روپے کی رقم چوری کر لی تھی۔
Kallar Syedan; Two men have been arrested in possession of stolen goods from burglary at a mobile shop in Chauk Pindori. The two men have been identified as Mohammad Sarfraz of Sahang and Altaf Ali of Kharian.
پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور تاجروں میں جاری مذاکرات کامیاب
Talks between PTI local leaders and businessmen succeeded at the direction of PTI Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور تاجروں میں جاری مذاکرات کامیاب,اسلام آباد کے نرخوں کے نفاذ کامطالبہ عارضی طور پر قبول,احتجاجی کال بھی واپس لے لی گئی تفصیلات کے مطابق اشیائے خوردونوش سبزیات اور پھلوں کے نرخوں میں ہو شربا اضافے اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے پکڑ دھکڑ پر شدید تناؤ کی کیفیت نے جنم لے لیا تھا انتظامیہ اعلی حکام کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر نرخوں میں اضافے کے خلاف کارواء جاری رکھے ہوئے تھی اور دوکانداروں نے راولپنڈی مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں کو بوگس قرار دیتے ہوئے کلرسیداں میں اسلام آباد کے نرخوں کے نفاذ کامطالبہ کیا تھا تاجروں نے بھی انتظامی کاروائیوں کے خلاف ہڑتال کا پروگرام ترتیب دے رکھا تھا کہ ایم پی اے راجہ صغیراحمد کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ ساجد جاوید,راجہ محمد ثقلین،آصف محمود کیانی اور راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ نے دوکانداروں سے طویل مذاکرات کیئے جس میں دوکانداروں کی جانب سے اسلام آباد کے نرخوں کے کلرسیداں پر نفاذ کے مطالبے کو عارضی طور پر تسلیم کر لیا گیا اور طے کیا گیا کہ راولپنڈی مارکیٹ کمیٹی اور اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں میں غیر معمولی فرق پر راولپنڈی کی انتظامیہ سے بات کی جائے گی اور اس کے نرخوں میں بھاری بھرکم اضافے کی وجوعات طلب کر کے یہ فرق ختم کردیا جائے گا اس دوران تاجر اسلام آباد کے نرخوں پر سامان کی فروخت کرسکیں گے اور انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائے گی جس پر تاجروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے راجہ صغیراحمد اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے جس کے بعد تاجروں کی جانب سے ہڑتال کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔
کلر سیداں میں آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے تین لائن مینوں محمد بشیر،محمد سعید اور شیر علی خان کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر منعقدہ الوداعی تقریب
Farewell ceremony on the completion of the tenure of three linesmen Muhammad Bashir, Mohammad Saeed and Sher Ali Khan at ISECO Sub-Division Kallar Syedan .
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ انجینئر ائیسکو روات سرکل عارف محمود سدوزئی نے کہا ہے کہ آئیسکو کا ترسیلی نظام مضبوط بنیادوں پراستوار ہے جو ضرورت کے عین مطابق بجلی کی کھپت برداشت کرنے کی بخوبی صلاحیت رکھتا ہے۔ایمپلائز کی محنت کا ثمر ہے کہ آج آئیسکو پاکستان کی صف اول کی کمپنی ہے مگر اس کے باوجود بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میں آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے تین لائن مینوں محمد بشیر،محمد سعید اور شیر علی خان کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔سب ڈویژن آفیسر کلر سیداں سید تیمور شاہ،سب دویژنل افسران کہوٹہ و مٹور، ایڈمن اسسٹنٹ ارشد عنایت مرزا اوریونین عہدیدران نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں واپڈا ملازمین کو ہدایت جاری کی کہ وہ عوامی خدمت کے جزبے کو اپنا شعار بنائیں اورصارفین کیساتھ خوش اسلوبی کیساتھ پیش آئیں۔انہوں نے ایمپلائز سے اپیل کی کہ وہ اپنی کمپنی اور ملک کی بہتری کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں تا کہ وہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر سکیں۔انہوں نے اس موقع پر تمام سب ڈویژنل آفسر ان کو ہدایت جاری کی کہ وہ صارفین کو جلد از جلد کنکشن کی فراہمی کو یقین بنائیں اور غیر ضروری تاخیری حربوں سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کیساتھ بد کلامی اور کرپشن کی شکایات کی صورت میں متعلقہ سب ڈویژن آفیسر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے ملازمین کی کارکردگی کی تعریف کی گئی اور انہیں تحائف پیش کئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن
Assistant Commissioner Kallar Syedan Nasir directs crackdown against illegal profiteers
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین مزید دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لئے گئے۔نائب تحصیلدار ملک ریحان نواز نے چوکپنڈوری میں مہنگے داموں نان فروخت کرنے پر محمد اقبال،بنک چوک کنوہا میں پیاز،ٹماٹراور دال مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکاندار آفتاب احمد اور سرصوبہ شاہ میں مہنگے داموں پیاز فروخت کرنے پر دکاندار عامر خورشید کیخلاف زیر دفعات 3/7 اور 3/6 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری ابرارحسین کی رہائش گاہ واقع تل خالصہ میں خواتین کی محفل سیرت نبی
Mehfil Seerat Nabi held at the residence of Ch Ibrar Hussain in Tal Khalsa
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری ابرارحسین کی رہائش گاہ واقع تل خالصہ میں خواتین کی محفل سیرت نبی منعقد ہوئی جس میں ڈیڑھ سو سے زائد خواتین نے شرکت کی خواتین مقررین نے نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
انجمن تاجراں چوا خالصہ کے صدر شیخ کلب عباس جعفری کی سات سالہ پوتی زینب اوپن ہارٹ سرجری کے دوران انتقال کر گئی
Grand daughter of sheikh Qalb Abbass Jafri passed away in Choa Khalsa
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)انجمن تاجراں چوا خالصہ کے صدر شیخ کلب عباس جعفری کی سات سالہ پوتی زینب اوپن ہارٹ سرجری کے دوران انتقال کر گئی نماز جنازہ پیر سخی بادشاہ چواخالصہ کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں بلدیہ کلرسیداں کے سابق چیئرمین شیخ عبدالقدوس,مخدوم سید حسن ناصر نقوی,سید راحت علی شاہ,مسعود بھٹی,چوہدری ابرار حسین,چوہدری محمد شفیق,سید آصف علی شاہ,شیخ محمد حنیف,شیخ سلیمان
شمشی,نمبردار اسد عزیزاور دیگر نے شرکت کی۔