DailyNews

Kotli Sattian; An important meeting of the Union Council Meetings organized by the Kohsar Development Forum and Trust, 30 members community committee set up in UC Malot

کوہسارر ڈیویلپمنٹ فورم اینڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام یونین کونسل ملوٹ ستیاں کا ایک اہم اجلاس

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کوہسارر ڈیویلپمنٹ فورم اینڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام یونین کونسل ملوٹ ستیاں کا ایک اہم اجلاس زیر صدا رت چئرمین کوہسارر ڈیویلپمنٹ فورم اینڈ ٹرسٹ تبسم منیر ستی منعقد ہوا اجلا س PIMT کالج میں منعقد ہوا اجلاس میں اسد ستی،فخر عالم ستی،ثنا ستی،ڈاکٹر شجاع ستی،ماسٹر صداقت،ماسٹر الطاف ،جہانگیر،عمر ضیا،بہرام ظریف،نصیر ستی،منصور ظہیر،محمد ذکریا،محمد نصارت،اسلام الحق،ذیشان ستی،اصغر مجید ستی،حاذق مجید،الطاف حسین،توقیر ستی،،فیصل قدیر،محبوب الحق،ناصر شہزاد،تنویر شکور،سہیل انجم،رمضان ستی،آصف ستی،راشد اخلاص،حق نواز ستی،عاطف اشفاق،طارق ستی،سہیل محمود ستی طارق محمود،اسد شریف،سہیل ستی کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کیااجلاس کا ایجنڈا یونین کونسل ملوٹ ستیاں میں 30 رکنی کمیونٹی کونسل کی تشکیل تھی،پھلدار درخت لگا نے کی حکمت عملی اور آئندہ سال طلبا و طا لبا ت کے رزلٹ کے موقع پر مستحق طلباء میں یونیفارم اور سٹیشنری کی مفت تقسیم تھا،شرکا نے ایجنڈا پر سیر حاصل گفتگو کی اور تجاویز سے آگاہ کیا اجلاس میں متفقہ طور پر ایجنڈے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں چیئرمین کوہسار ڈیویلپمنٹ فورم تبسم منیر ستی کو اختیار دیا گیا کہ وہ تیس رکنی کمیونٹی کونسل تشکیل دیں،پھلدار پودوں کے حوالے سے گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو ترجیح دی جائے اور دلچسپی کو مدنظر رکھا جائے مستحق طلبا کے حوالے سے کمیونٹی کونسل اور اساتذہ کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائے تبسم ستی نے کہا کہ ہم یونین کونسل ملوٹ ستیاں میں چند پائلٹ پراجیکٹ جلد شروع کریں گے اور ملوٹ ستیاں کو ماڈل یونین کونسل بنائیں گئے اجلاس سے خطاب میں PIMT کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل قدیر ستی نے کہا کہ ہمارے ادارے کے دروازے علاقے کے مستحق طلبا کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں،اجلاس میں طاہر مقصود ستی کے جذبے کو بھی سراہا گیا۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عمرطیب اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تعینا ت،باقاعدہ چارج آج سنبھا لیں گے اے سی آفس کو ٹلی ستیاں نے انکی تعینا تی کی تصدیق کر دی ان سے قبل اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں اظہا ر الحق با جو ہ کا تبا دلہ سیا لکو ٹ کی تحصیل سمڑیا ل میں کیے جا نے سے کو ٹلی ستیاں میں اسسٹنٹ کمشنر کی پو سٹ خا لی تھی جس پر تعینا تی کر دی گئی۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)عالم اسلام کے عظیم رو حا نی معالج قلند دو راں سپہ سالار عقیدہ ختم نبوت صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشاہ سرکا ر نے علما ئے کرا م کے ایک وفد کیساتھ ملا قات کے بعد میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جہاں میلاد شریف کی محافل سجانے سے اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے کائنات کی ساری بہاریں حضورﷺ کے صدقے ہیں میلادشریف کی خوشیاں منانا عین عبادت ہے، عرش سے فرش تک میلاد شریف کی خوشیاں منائی جاتی ہیں میلاد شریف کی محافل فروغ عشق رسولﷺ اور اتحاد بین المسلمین کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں، میلاد پاک کی محافل سے ایمان مضبوط رہتا ہے، محبت اخوت کے چراغ روشن ہوتے ہیں۔میلادِعظیم میں شرکت ہر مسلمان کیلئے با عث سعادت ہے ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالتﷺ ہر مسلمان کا ایمان ہے اور اس کے بغیر مسلمان ہونا ہی ممکن نہیں ہے محبت رسول ﷺ ایمان کااہم جزوہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button