Kallar Syedan; Wanted criminal M Ashiq responsible for armed robberies in Kallar region arrested
شاہ باغ میں ارشد جیولرز اور سرصوبہ شاہ کے علاقہ میں واقع بنک میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرم محمد عاشق سکنہ چونترہ کو گرفتار
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین برس قبل شاہ باغ میں ارشد جیولرز اور سرصوبہ شاہ کے علاقہ میں واقع بنک میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرم محمد عاشق سکنہ چونترہ کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے 1994 میں مری کے علاقہ میں ہنی مون کیلئے جانے والے نوبہاتہ جوڑے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر دلہا کو گولی مار کر قتل کر دیا تھاجبکہ 2003 میں مانکیالہ میں ایک نجی بنک میں بھی ڈکیتی کی تھی اور اس دوران مزاحمت کرنے پر سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں میں آفتاب نامی ڈکیت راولپنڈی میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران قتل ہو گیا تھا جبکہ ملزم کے دیگر تین ساتھی راشد محمود،رحیم اور زین نامی ڈکیت اڈیالہ جیل میں سات سات سال جیل کی سزا بھگت رہے ہیں۔
Kallar Syedan; Wanted criminal M Ashiq responsible for armed robberies in Kallar region has been arrested by police. ashiq was wanted for armed robbery at a Bank in Sir sooba shah and Arshad Jewellers in Shah Bagh.
کلرسیداں میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائیاں احتجاج کے باوجود جاری
The local administration proceedings against the traders continued despite protests
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائیاں احتجاج کے باوجود جاری,مہنگائی کا جن بدستور قابو سے باہر,تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کی تحصیل انتظامیہ اور اسپیشل پرائس مجسٹریٹوں کی گرانفروشوں کے خلاف مہم جاری ادہر دوکاندار بھی احتجاج پر اتر آئے جرمانوں کے خلاف دوکانداروں نے پیر کے روز کلردوبیرن روڈ کو بند کرکے احتجاج کیا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد کے معتمد ساتھی نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاجی دوکانداروں سے ملاقات کی اور کلر دوبیرن روڈ کو ٹریفک کے لیئے بحال کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولائیت اور سی او خالد رشید سے ملاقات کی اور انہیں دوکانداروں کے تحفظات اور احتجاج سے آگاہ کرتے ہوئے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دی جس میں عوام اور تاجروں کو مطمئن کیا جاسکے مگر اس کے باوجود پیر کے روز انتظامیہ کی جانب سے دوکانداروں کی پکڑ دھکڑ کے علاوہ جرمانوں اور مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری رہا انتظامی افسران کے مطابق وہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں اس طرح انتظامیہ اور دوکانداروں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے بیشتر اشیا روزمرہ کے نرخ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور اس دھینگا مشتی میں کئی اشیا کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کر لیا گیا جن میں مولی شلغم گوبھی اور دیگر کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ بھی شامل ہے۔
آج بھی سبزی اور فروٹ سپلائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھ کر خود ساختہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے , راجہ ساجد جاوید
Even today, inflation can be controlled by keeping a close watch on vegetable and fruit suppliers, Raja Sajid Javed (PTI).
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ آج بھی سبزی اور فروٹ سپلائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھ کر خود ساختہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے جناح ہال میں کلرسیداں کے سبزی فروٹ فروخت کرنے والوں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار بھی تجارت میں اسلام کے دیئے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اہنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں انہوں نے پیشکش کی کہ وہ پر قسم کی سبزی دوکانداروں کو مہیا کرنے پر تیار ہیں وہ دس بیس فیصد منافع کے بعد باقی رقم ان کو لوٹا دیں انہوں نے کہا کہ میں نے چند ماہ قبل دوکان داروں کو پندرہ بیس روہے کلر ٹماٹر مہیا کیئے جو انہوں نے ستر اسی روہے کلو کے حساب سے فروخت کیئے یہ بھی زہادتی ہے سبزی فروشوں کا کہنا تھا کہ وہ اشیا اسلام آباد کی منڈی سے خرید کر لاتے ہیں مگر انہیں راولپنڈی کے نرخوں پر عمل کرنے کی پابندی لگائی جاتی ہے جو قرین انصاف نہیں پنڈی کی جاری ریٹ لسٹ منڈی کے نرخوں سے مطابقت ہی نہیں رکھتی ہم اشیا مہنگے داموں خرید کر سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے۔
مقامی تاجر رہنما راجہ شاہد پکھڑال کی پھو پھی انتقال کر گئیں
Aunty of businessman Raja Shahid Pakhral passed away in Dhaki
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)مقامی تاجر رہنما راجہ شاہد پکھڑال کی پھو پھی انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز منگل دن دس بجے ڈھکی پکھڑال کور نصیب میں ادا کی جائے گی۔
صاحبزادہ بدر منیر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے
Saibzada Badhar Munir returns after performing Umrah
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)سابق رکن ضلع کونسل صاحبزادہ بدر منیر عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے مقامی کاروباری چوہدری توقیراسلم اور دیگر نے ان کے گھر جاکر ان کو مبارکباد دی۔