Chakswari, AJK; Ch M Shabbir congratulated on being appointed DSP Traffic in Mirpur
ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری محمد شبیر کو میرپور میں تعینات ہونے پر مبارک باد
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا اور مدرس عبدالباسط چکسواری نے مشترکہ اپنے بیان میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری محمد شبیر کو میرپور میں تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری محمد شبیر کی میرپور میں تعیناتی خوش آئند ہے۔موصوف محکمہ پولیس کے ہونہار،قابل،بے شمار خدادادصلاحیتوں کے مالک ہیں۔وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ٹریفک پولیس میں بطور ڈی ایس پی اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔ڈی ایس پی چوہدری محمد شبیر بطورDTIمیرپور اپنی کارکردگی کی بدولت بہترین ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں۔ہم چوہدری محمد سجادڈی آئی جی ٹریفک پولیس آزاد کشمیر کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے نیک ایماندار اور دلجمعی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی نبھانے والے قابل افیسر کو بطور ڈی ایس پی ٹریفک میرپور تعینات کیا۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) چوہدری محمد شبیر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس میرپور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ٹریفک پولیس کے قوانین کا احترام یقینا بنائیں۔موٹر سائیکل سوار افراد بغیر ہیلمٹ کے سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ ہیلمٹ استعمال کرنے سے موٹر سائیکل سوار کسی بھی حادثہ کی صورت میں شدید جانی و جسمانی نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہر گز چلانے کی اجازت نہ دیں۔ اور جو افراد ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہیں و ہ دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ لوکل و پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس دوران سفر اپنے ہمراہ رکھیں۔اور اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں۔ ایسے ڈرائیور حضرات جن کے پاس کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس نہیں وہ جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس حصول کے لیے درخواست دیں۔ٹریفک پولیس کے ملازمین بلاوجہ کسی کو تنگ نہ کریں۔ لیکن ایسے تمام افراد جو اوور سپیڈ اور ون ویلنگ کے شوقین ہیں اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسرے کئی گھرانوں کے چراغ بھی گل کر دیتے ہیں۔ ایسے تمام افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے بلند حوصلہ افیسران اور نوجوانوں کی محنت اور کام کا جذبہ قابل تعریف ہے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) 12ویں آل آزادجموں وکشمیرسیرت سرور عالم ﷺ اسکاؤٹس ریلی وصدارتی گولڈمیڈل ایوارڈ سلیکشن کیمپ 2019 ء25سے 30نومبرتک گورنمنٹ بوائزماڈل سیکنڈری سکول سراں ضلع جہلم ویلی میں منعقدہورہی ہے اس سلسلہ میں شیڈول کے مطابق ضلع میرپورمیں حلقہ وائز مقابلہ جات کاآغا زہوگیاہے گزشتہ روز ڈڈیال میں مقابلہ جات منعقدہوئے اورآ ج19 نومبر کو حلقہ نمبردو چکسوار ی کے طلبہ کے درمیان مقابلہ جات گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں منعقدہورہے ہیں حلقہ نمبر تین میرپورکے طلبہ کے درمیان مقابلہ جات گورنمنٹ ہائی سکول نمبردومیرپور20نومبراورحلقہ نمبرچار کھڑی شریف گورنمنٹ ہائی سکول پیراشاہ غازی چیچیاں میں 21نومبرکومنعقدہوں گے مرزاخادم حسین ڈسٹرکٹ سیکرٹری آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع میرپورحلقہ نمبردو چکسواری حلقہ نمبرتین میرپور اور حلقہ نمبرچار کھڑی شریف کے مقابلہ جات پروگرام کے انچارج ہوں گے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ چودھری رخسار ایوب نے کہا کہ مسلم کانفر نس کشمیریوں کی نما ئندہ جماعت ہے جس نے ریاستی تشخص کو قائم رکھا ہوا ہے اور گزشتہ آ تھ دہائیوں سے کشمیر کی آ زادی کی جنگ لڑ رہی ہے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن نے الحاق پا کستان کی قرار داد منظور کروا کر کشمیریوں کی منزل کی تعین کردیا تھا جس پر سابق وزیر اعظم آ زاد کشمیر سردار عتیق احمد خا ن سختی سے عمل پیرا ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آج مقبو ضہ کشمیر میں کرفیو کو ایک سو سے زائد کا عر صہ ہو گیا ہے اگر کسی علاقے میں ایک دن یا ایک گھنٹہ کر فیو لگا یا جا ئے زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی مقبو ضہ وادی میں کر فیو کو ایک مدت ہو گی ہے عالمی برادری کی خاموشی سے کشمیریوں کا اقوم متحدہ پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی زمہ داری ہے کہ وہ کرفیو ہٹانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔