جامع مسجد مدنی دارالسلام لومیزانے اٹلی میں ہر سال کی طرح امسال بھی میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا
اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔جامع مسجد مدنی دارالسلام لومیزانے اٹلی میں ہر سال کی طرح امسال بھی میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں دور نزدیک سے آئے عاشق رسول نے بھرپور شرکت کی مدنی دارالسلام لومیزانے کے صدر چوہدری فاروق صاحب کی زیر صدارت اور مسجد کی کمیٹی ممبر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور اس پاک با برکت محفل میں شرکت کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا عاشقان رسول نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں نعتیہ کلام کا نذرانہ پیش کیا
خصوصی خطاب محترم مولانا محمد حنیف الحسنی صاحب نے کیا مولانا صاحب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریعت کی روشنی میں خطاب کروں گا سب سے پہلے فرمایا ہم مسلمانوں میں کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے یہ اس رب کریم کا شکر ہے کہ ہمیں مسلمان پیدا کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا ورنہ پہلی قوموں کی شکلیں بگڑ جاتی تھیں آج ہم ان قوموں جیسے ہزاروں گناہ کرتے ہیں اگر ہماری شکلیں سلامت ہیں تو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے تو اس لئے ہمیں عملی زندگی بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطابق گزارنی چائیے جن کے صدقے ہم امتی تمام امتوں سے افضل ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی تمام امتوں اور نبیوں سے افضل ہیں۔