DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Emergency block containing 20 beds will be set up at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں (20) بیڈ پر مشتمل ”ایمرجنسی بلاک“ جلد قائم ہوگا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی محنت اور کاوش رنگ لے آئی۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں (20) بیڈ پر مشتمل ”ایمرجنسی بلاک“ جلد قائم ہوگا۔کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی مذکورہ منصوبے کی گرانٹ دے گی۔ تفصیل کے مطابق کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان کو جاری کیئے گئے تحریری لیٹر کے تحت تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں مذکورہ چائنہ کی کمپنی کی جانب سے ایمرجنسی بلاک کے قیام کے لیئے کام کا آغاز جلد ہوگا۔ جس کے لیئے مذکورہ منصوبے پر رقم چائنہ کمپنی فراہم کرے گی۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے رابطہ کرنے پر مذکورہ منصوبے کی تصدیق کی اور بتایا کہ منصوبے پر تقریباََ دو کروڑ کے قریب لاگت آئے گی۔ 20بیڈ کا ایمر جنسی بلاک نیا تعمیر ہونے سے مریضوں کو بہتر اور معیاری علاج کی سہولت حاصل ہو گی۔ عوامی حلقوں نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Kahuta; Emergency block containing 20 beds will be set up at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. The funding will be made by hydro power project company.

تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکہوٹہ کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت راجہ عمرا ن وحید اور راجہ شان کا در بار عالیہ چھبر شریف چکوال حاضری

Raja Imran Waheed and Raja Shaan visit Chappar Shareef shrine

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام
تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکہوٹہ کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت راجہ عمرا ن وحید اور راجہ شان کا در بار عالیہ چھبر شریف چکوال حاضری۔ ملکی سلامتی،عالم اسلام اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا۔ اپنے پیرو مر شد سجادہ نشین پیرسید غلام علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیونین کونسل دکھالی کے گاؤں لونہ سیداں کے رہائشی تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکہوٹہ کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت راجہ عمرا ن وحید اوران کے بھائی راجہ شان نے اپنے مر شدخانہ در بار عالیہ چھبر شریف چکوال حاضری اور وہاں اپنے مرشد کے قدموں میں کھڑے ہو کر اللہ پاک کی بارگاہ میں ملکی سلامتی،عالم اسلام اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔ جبکہ انہوں نے اپنے پیرو مر شد سجادہ نشین پیرسید غلام علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے خصوصی بھی کی کرائی۔

راجہ شاہپال کی دعائے قل

Dua e Qul observed for Raja Shahpal

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام
مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کے ماموں راجہ شاہپال کی دعائے قل۔ممتاز عالم دین مولانا افضل رضوی سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے لیے رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کے ماموں راجہ شاہپال گذشتہ دنوں فوت ہو گے تھے۔ گذشتہ روز ان کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ گوہڑہ راجگان میں دعائے قل کی محفل منعقدکی گئی۔جس میں ممتاز عالم دین مولانا افضل رضوی،معروف ٹرانسپورٹرراجہ مجید، سابق وائس چیئرمین سردار طاہر آف جیوڑہ،سیکرٹری یوسی بیورسید شہزاد شاہ،راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان،راجہ وحید آف گوہڑہ،راجہ نذاکت حسین صدر یوسی بیورسمیت سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی۔ ا س موقع پر مر حوم راجہ شاہپال کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button