DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Press Conference held in Dadyal by SSP Mirpur Raja Irfan Saleem, Who praised Dadyal police for arrest of murderers of deceased Chaudhry Mushtaq

ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی ڈڈیال میں پریس کانفرنس,مقتول چوہدری مشتاق کے قاتلوں کی گرفتاری پر ڈڈیال پولیس کی تعریف

Kallar Syedan; Press Conference was held in Dadyal by SSP Mirpur Raja Irfan Saleem, Who praised Dadyal police for arrest of murderers of deceased Chaudhry Mushtaq, The men who murdered British Pakistani from Slough were arrested in Kallar Syedan.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی ڈڈیال میں پریس کانفرنس,مقتول چوہدری مشتاق کے قاتلوں کی گرفتاری پر ڈڈیال پولیس کی تعریف,ملان اجرتی قاتل ہیں اور ان کا تعلق کلرسیداں سے ہے راجہ عرفان سلیم نے ڈی ایس پی سردار غالب حسین اور ایس ایچ او عمار ڈار کے ہمراہ ڈڈیال میں پریس کانفرنس میں واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول کا اپنے رشتہ دار چوہدری مہربان سے آراضی کا تنازعہ چل رہا تھا چوہدری مہربان برطانیہ میں اقامت پزیر ہے اس نے چوہدری مشتاق کے قتل کے لیئے کلرسیداں کے رمیض سے رابطہ قائم کیا جس نے اس کام کے لیئے اجرتی قاتلوں کا انتخاب کیا جن کا تعلق بھی کلرسیداں سے ہے ملزمان کا سودا پانچ لاکھ میں طے ہوا وقوعہ کے روز شام ساڑھے پانچ بجے ملزمان کار نمبر ict-559 پر سوار ہو کر رٹہ آئے گاڑی سٹارٹ کھڑی رہی ملزمان نے چوہسری مشتاق کے گھر کی بیل بجائی اندر سے بچے کی آمد پر اس کو چوہدری مشتاق کو باہر بھیجنے کا کہا جس پر مقتول مشتاق خوس دروازے پر آیا تو ملزمان نے اس کی شناخت کی تصدیق کرنے کے بعد اس پر پستول 30بور سے فا?رنگ شروع کر دی جس سے وہ زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئا اور ملزمان کار میں بیٹھ کر کلرسیداں کی سمت فرار ہو گئے جس پر ایس ایچ او محمد نوید نے فوری ناکہ بندی کردی ملزمان اپنی کار میں کلرسیداں فرار یوتے ہوئے جب دریائے جہلم کے کنارے ڈڈیال پولیس کی دانگلی چیک پوسٹ پر پہنچے تو وہاں موجود پولیس اہلکار شاہنواز نے انہیں گرفتار کرلیا انہوں نے کہا کہ ملزمان کے درمیان آراضی کا تنازعہ چل رہا تھا ڈڈیال پوپس بلاشبہ مبارکباد کی مستحق کا ہے کہ جس نے اندھے قتل کے ملزمان کو واقعہ کے فوری بعد گرفتار کر لیا ملزم رمیض کو بھی پولیس جلد گرفتار کر لے گی اور برطانیہ میں موجود ملزم مہربان کو بھی پاکستان منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں آذادکشمیر پولیس کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی انہوں نے مقتول خاندان سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ناجائز منافع خوروں کیخلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم

Butchers in Chauk Pindori handed fines for selling meat more then set price

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں دوسرے روز چوکپنڈوری موٹا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر قصاب شاہد محمود،قصاب محمد توقیر،قصاب محمد اخلاق،قصاب احسن محمود،قصاب گلفام،اختر رشید،شاہد محمود کیخلاف 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دہئے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے 07 قصابوں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے چیکنگ کے دوران 7 دکانداروں کو مجموعی طور پر 31 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دو دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروا دہئے۔

بی اے کی طالبہ شادی سے تین ایام قبل اغواء کر لی گئی

A Teenage girl is abducted as police case is registered

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)بی اے کی طالبہ شادی سے تین ایام قبل اغواء کر لی گئی مقدمہ درج تلاش شروع، محمد بنارس نے کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ اس کی 22 سالہ بیٹی (ص) جو کہ بی اے کی طالبہ تھی اور تین یوم بعد اس کی شادی ہونا تھی کو مبینہ طور پر محمد عرفان،ارشاد،ذیشان اور نعمان نے اغواء کر لیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد اقبال نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔

سابق چیئرمین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی کی خوشدامن انتقال کر گئیں

Mother in law of ex Chairman UC Lodhra, Navid Bhatti passed away

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی کی خوشدامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں چوہدری عامر جمشید,راجہ محمد یونس,محمد زبیر کیانی,راجہ شہزاد یونس,ملک نوراحمد,شیخ ساجدالرحمان,راجہ جاویداشرف.عبدالصبور بھٹی,چوہدری محمد طارق,ملک عابد ارشاد اور دیگرنے شرکت کی۔

عورت کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بیٹی چھیننے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Police case registered against 3 men for beating a women and snatching daughter

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)عورت کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بیٹی چھیننے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسماۃ سدرہ بی بی دختر وارث حسین سکنہ دوبیرن کلاں نے غلام نصرت،عمران عاطف بٹ،آمنہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ روز عدالت عدالت میں زیرسماعت اپنے کیس کے سلسلہ میں بیٹی نعلین فاطمہ کے ہمراہ کچہری گئی جہاں عمران عاطف بٹ بھی موجود تھا۔میں نے اپنی بیٹی 8 اکتوبر کو بذریعہ درخواست غلام نصرت جو کہ میری سوتن ہے سے لی تھی۔ گزشتہ روزجب میں کچہری آئی تو عمران بٹ بھی میرے پیچھے پیچھے آ گیا اور میری حرکات و سکنات نوٹ کر تا رہا۔بعدازاں مجھے میرے وکیل نے گھر واپس جانے کو کہا اور جب میں تھانہ روڈ پر واقع کنواں چوک کے قریب پہنچی تو غلام نصرت اور اس کی بیٹی آمنہ بی بی آ گئیں اور مجھے مارنا شروع کر دیااور مجھ سے بیٹی چھین لی۔

اسد عزیز مغل سکنہ سہوٹ نے تھانہ کلر سیداں کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا

Asad Aziz Mughal registers a police report over unpaid loan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)اسد عزیز مغل سکنہ سہوٹ نے تھانہ کلر سیداں کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں بھٹہ خشت کا کاروبار کرتا ہوں۔مسمی فیاض حسین سکنہ مظفر گڑھ سے کاروباری تعلقات تھے اور انہی تعلقات کی بنیاد پر میں نے مسمی محمد فیاض کو مبلغ پندرہ لاکھ روپے کی رقم کاروبار کرنے کی غرض سے بطور قرض دی اور معائدہ کے مطابق 24 جولائی 2017کو مسمی محمد فیاض نے یہ رقم واپس ادا کرنا تھی۔ملزم نے بطور ضمانت پندرہ لاکھ مالیت کا چیک دیا اور جب مقررہ وقت پر میں مطلوبہ بنک سے رقم وصول کرنے کیلئے گیا تو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا۔

معروف سیاسی کارکن راجہ محمد ایوب انتقال کر گئے نمازجنازہ جمعہ کی شام کو کنوہا کے قریب موہڑہ وینس میں ادا کی گِئی

Raja M Ayub sadly passed away in Kanoha

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)معروف سیاسی کارکن راجہ محمد ایوب انتقال کر گئے نمازجنازہ جمعہ کی شام کو کنوہا کے قریب موہڑہ وینس میں ادا کی گِئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد,محمد زبیر کیانی,راجہ ظفر محمود,راجہ خرم پرویز,محمد اعجاز بٹ،ذین العابدین عباس،راجہ ثقلین،پروئز اختر قادری,چوہدری شاہد گجر،نمبردار اسد عزیز,راجہ ذاہد خورشید,راجہ طارق,راجہ اظہر اقبال,گلفراز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ نے موہڑہ وینس جا کر معروف کاروباری چوہدری عامروسیم سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button