DailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; 96/5000 The 15th anniversary of Master Raja Khan Wali Khan was held in the Grounds of Ratta Government High School.

ماسٹر راجہ خان ولی خان کی پندرہویں برسی کی تقریب رٹہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گرونڈ میں منعقد ہو ئی

Dadyal, AJK; The 15th anniversary of Master Raja Khan Wali Khan was held in the Grounds of Ratta Government High School, Guest of honour at the occasion was agriculture Minister Ch Masood Khalid.

ڈڈیال (ننمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم)
ماسٹر راجہ خان ولی خان کی پندرہویں برسی کی تقریب رٹہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گرونڈ میں منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصو صی وزیر زراعت و اسما ء چوہدری مسعود خالد تھے تقریب میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات،وکلاء،صحافیو ں سے اہلیان رٹہ کے لوگو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق ماسٹر خا ن ولی خان کی پندرہویں برسی کی تقریب رٹہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گرونڈ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر زراعت و اسما ء چوہدری مسعود خالد تھے تقریب میں سابق ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ،چیئرمین زکوۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین،پروفیسر چوہدری بشیر رٹوی،مرزا شفیق رٹوی ایڈووکیٹ،چوہدری غلام ربانی برق،چوہدری ارشد آف سورکھی،چوہدری ریا ض آف سورکھی،یاسر کیانی چوہدری راقب یاسین،لیاقت علی ایڈووکیٹ و دیگر لو گو ں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رٹہ گور نمنٹ ہائی سکول کو ماسٹر راجہ خان ولی خان کے نام سے منسوب کیا گیا۔سابق ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ،مرزا شفیق رٹوی ایڈووکیٹ،پروفیسر چوہدری محمد بشیر رٹوی،چوہدری غلام ربانی برق،چوہدری لیاقت ایڈووکیٹ،پروفیسر عبدالمنیر بزمی دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ماسٹر خان ولی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی تعلیمی خدمات قابل تحسین ہیں اور انہوں نے 42 سال تک تعلیمی خدمات انجام دی وہ انب کے رہنے والے تھے لیکن زندگی کا زیادہ حصہ رٹہ میں گزارا انہوں نے لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔انہو ں کہا کہ ہم ماسٹرراجہ خان ولی خا کے بیٹوں اور سکول انتظامیہ کا شکر گزار ہیں جنہو ں نے ہمیں مدعو کیا۔انہو ں نے کہا کہ ہم دعا گوہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ رٹہ گورنمنٹ ہائی سکول کو راجہ خان ولی خان کے نام سے منسوب کر دیا ہے اور دھانگلی سے ڈڈیال سڑک کو بھی ہم نے چوہدری یوسف مرحوم کے نام سے منسوب کیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ماسٹر راجہ خان ولی خان کی خدمات قابل تحسین ہیں اور ان جیسے استاد زمانے میں نہیں ملتے ان کی خدمات ہمیشہ تاریخ کے ماتھے کا جھومر رہے گی اور ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔انہو ں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہو تے ہیں میں ڈڈیال کے تمام صحافیو ں سے کہتا ہو ں کہ اگر میں کسی جگہ غلط ہو ں یاکوئی غلط کام کرواں تو کھل کر تنقید کریں اگر سب کام ٹھیک ہو تو اچھی رپورٹنگ آپ کا کام بنتا ہے۔ آخر میں ماسٹرراجہ خان ولی خان کے صاحبزادے راجہ شاہد اقبال نے کہا کہ مجھے دلی خوشی ہوئی ہے کہ وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد نے میرے والد کے نام سے رٹہ گورنمنٹ ہائی سکول کو منسوب کیا اور میں تقریب آمد پر تمام مہمان خصوصی اور عوام علاقہ کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہو ں نے تقریب میں شرکت کی۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم)
آزاد کشمیر کے سنیئر صحافی وممبر پریس فاؤنڈیشن وصدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کی اچانک وفات پر ایصال ثواب کیلئے آنے والوں نے ان کے برادران،بیٹوں سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے ان کی قومی وعلاقی خدمت کو خراج تحسین پیش کیا اور صحافتی اقتدار کو خوبصورت انداز سے قائم رکھا وہ جذبہ قابل ستائش رہا گزشتہ روز ڈڈیا ل کی صحافت کے بزرگ راہنما ڈاکٹر محمد اسحاق کی وفات پر ان کے برادران طارق عقیل۔محمد اکرام، سمیت ان کے بیٹوں شہزاد اسحاق،وقاص اسحاق سے تعزیت کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے اچانک ڈڈیال آکر ڈاکٹر محمد اسحاق کی اچانک وفات پر اظہار افسوس کیا انہوں کہا ڈاکٹر محمد اسحاق ایک ملنساز،نیک سیرت،خوش اخلاق انسان تھی انہوں کو قومی وعلاقی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ں آخر میں دعاکہا لواحیقن کو صبر جمیل عطا کر یں آمین ان کے ہمراہ حاجی محمد مسعودچوہدری اور دیگر بھی موجودتھی

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم)
آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری مسعود خالد نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سنیئر صحافی وممبر پریس فاونڈیشن وصدر ڈڈیال پر یس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق ایک عظیم ملنساز،خوش اخلاق انسان تھی انہوں اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی میں اپنے اہم رول ادا کرتے رہے ہیں انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ان کی زندگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ان کی پہچان صٖحافتی زندگی کے علاوہ غریب بے سہار لوگوں کی ہمیشہ مدد کرتے رہے میں ان کو قومی وعلاقی خدمات پر ن خراج تحسین پیش کرتے ہو ں اور صحافتی اقتدار کو خوبصور انداز سے قائم رکھا وہ جذبہ قابل ستائش رہاان خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا ان کی وفات سے کبھی خلاء پر نہیں ہو سکتا ہے ان کی قلم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے گھر جا کر ان کے بھائی شبیر حسین،مشتاق حسین بیٹوں میں وقاص اسحا ق،وقار سحاق ودیگر سے اظہار افسوس کیا اسکے بعد وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد ڈاکٹر محمد اسحاق کی قبر پر جہان انہوں نے دعا کی اور پھول ڈالاان کے ہمراہ پی آر او راجہ افتخار،زکوۃ ٰ چیئرمین اجمل حسین،ملک عنصر صدیق،ہارون بٹ،سابق ایدمنسٹر یٹر بلدیہ ساجد نذیر ایڈووکیٹ چوہدری ظہور حسین آف چھتروہ،چوہدری پرویز آف چھتروہ،مشتا ق چغتائی،عبدالغفور چغتائی،چوہدری خالد حسین کنڈ ودیگر ہمر اہ موجود تھی

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم)
وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سنیئر صحافی وممبر پریس فاونڈیشن وصدر ڈڈیال پر یس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق ایک عظیم ملنساز،خوش اخلاق انسان تھے انہوں نے اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ان کی زندگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہو ں نے صحافتی اقتدار کو خوبصور انداز سے قائم رکھا وہ جذبہ قابل ستائش رہاان کی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا ان کی وفات سے کبھی خلاء پر نہیں ہو سکتا ہے ان کی قلم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صدر ڈڈیال پر یس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کے گھر جا کر ان کے بھائی شبیر حسین،مشتاق حسین اور ان کے بیٹے وقاص اسحا ق،وقارا سحاق ودیگر سے اظہار افسوس کرتے ہو ئے کیا۔اسکے بعد وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد ڈاکٹر محمد اسحاق کی قبر پر بھی گئے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اوران کی قبر پر پھول ڈالے ان کے ہمراہ چیئرمین زکو ۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین،یاسر کیا نی،سابق ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ،چوہدری ظہور احمد،پریس سیکرٹری ہارون بٹ،پی آر او راجہ افتخار ودیگر لوگ موجود تھے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم)
ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب اور ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈڈیال کی طرف سے حلقہ ایل اے ون کے لیے اہم پیغام جاری تمام پلازہ مالکان، مکان،دوکان مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے اپنے کرایہ داروں کی 5 دن کے اندر اندر رجسٹریشن کروایں بصورت دیگر سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی خلاف ورزی کی صورت میں نیشنل ایکشن پلان کی تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین،ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال عمار ڈار کا کہنا ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اپنے مکانوں دوکانوں کوارٹروں پلازہ جات دیگر رہائشی جگہوں پر رہنے والوں کی فوری اطلاع تھانہ پولیس ڈڈیال کو دیں نہایت آسان طریقہ کے ساتھ غیر مقامی لوگوں کی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس لیے جتنی جلدی ہو سکتا ہے رجسٹریشن عمل کو مکمل کریں آپریشن کی صورت میں جس پلازہ فلیٹ مکان یا دوکان والے کی رجسٹریشن نا ہوئی تو مالک کے خلاف RPO کے تحت کارروائی میں ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ تک سزا ہو سکتی ہے بڑی تکلیف سے پچنے کے لیے چھوٹی سی تکلیف رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنائیں۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم)
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن بر طانیہ چوہدری توفیق اور نمبردار چوہدری اللہ دتہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے عوامی خواہشات، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جبری قبضہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیگ کنونشن کے آرٹیکل 42 کے تحت ہندوستان مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کے آرٹیکل 103 کے تحت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہا ہے جو جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں اوراس کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو برے طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے عورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے جبری گمشدگیوں کی وجہ سے ہزاروں خاندان مسلسل کرب کا شکار ہیں۔انہو ں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر عورتوں اور بچوں پر نشانہ بازی کی جاتی ہے اور کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اخلاقی اقدار کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے دنیا کے طاقتور ممالک اگر خطے میں امن چاہتے ہیں تو انہیں یہ مسلہ حل کرنا ہوگا کیونکہ کشمیریوں نے اس کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی ایک ایک قدم گھناونے منصوبے کے تحت اٹھاتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف کرفیو اٹھانا مسلہ کا حل نہیں ہے کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اقدامات کے بعد اب کشمیر 1947 کی سطح پر آگیا ہے،ہندوستان کے ساتھ سارے معاہدے ختم ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے 104 دن ہو گئے ہیں نہ تو عالمی ضمیر جاگا ہے اور نہ ہی کسی عالمی طاقت نے کشمیریوں کے آنسوں کا مداوا کیا ہے۔انہوں نے برطانیہ سمیت عالمی طاقتوں اور اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند نہ کریں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستان کی سیاسی دہشت گردی ختم کرانے کے لیے عملی اقدام کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button