DailyNews

Chakswari, AJK; Government middle school Adh Palahi student M Fakhar Ul Zaman achieves 3rd position in Distt Mirpur in Husn e Qirat competition

گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے طالب علم محمدفخرالزمان کااعزاز مقابلہ حسن قرات میں ضلع میرپور میں تیسری پوزیشن کااعزاز

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)معروف سیاسی وسماجی راہنماؤں چودھری محمداعظم لالہ مندری چودھری محمداعجاز حاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیر اخترخواجہ محمداحتشا م حاجی میاں محمدمسعود قائداساتذہ چودھری مہربان علی حاجی چودھری محمدراسب(ر) بینک آفیسرحاجی محمدممتاز (ر) اے ای او نے گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے ہونہار طالب علم محمدفخرالزمان کوضلع میرپور کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کے مابین گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول میرپور میں منعقدہ مقابلہ حسن قرات میں ضلع میرپور میں تیسری پوزیشن کااعزاز حاصل کرنے پردلی مبارک بادپیش کی ہے حاجی ا خلاق احمددانش (ر) صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل اساتذہ اورطالب علم محمدفخرالزمان کواس اعزاز پرمبار کباد پیش کی ہے اورخراج تحسین پیش کیاہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر برطا نیہ کے مرکزی نا ئب صدر و سابق کوارڈی نیٹر برائے اوور سیز راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہا کہ جب عدالتوں نے میاں نواز شریف کو ملک سے باہر علاج کرانے کی اجازت دے دی ہے اس کے بعد عمران خا ن کو سیکیورٹی جمع کرانے کی شرط رکھنے کا کوئی جواز نہیں میاں نواز شریف کو اگر بھاگنا ہوتا تو جب ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی تھی یہ جانتے ہو ئے کہ میں گرفتار ہو جا ؤنگا اس کے باوجود وہ وطن واپس آ گئے تھے عمران خا ن کی حکومت صرف انتقام لے رہی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس ملک کا ایک شخص تین مرتبہ وز یر اعظم رہا ہو اور پاکستان میں سب سے بڑی پارٹی کا قا ئد ہو وہ ملک سے کیو ں بھاگے گا یہ عمران خا ن اور ان کے وزراء انتقام لے رہے ہیں پوری قوم عمران خا ن کے یک طرفہ انتقام کو دیکھ رہی ہے کل کو ان سب کو ایسی ہی روایات سے بھگتنا پڑے گا۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر کے بانی رکھ و ممبر سینٹرل ایگز یکٹو راجہ محمد زمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جو جعلی مینڈیٹ سے حکومت پر قا بض ہو ئی ہے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی جس سے ان کی صحت روز بروز بگڑ رہی ہے حکومت فوری طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کرے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان کی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے لوگ زندگی کے بجائے موت کو ترجیح دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کی حکومت جھوٹ کی بنیاد پر آ ئی تھی سلیکڈیٹ وزیر اعظم مسلسل عوام سے جھو ٹ بول رہے ہیں لوگ موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں بہت جلد حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے

چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک سواری بوائز ڈگری کالج کے طلبا کا لیکچرار اسلامیات کے رویے کے خلاف شدید احتجاج لیکچرار کے خلاف شکایات لیکر اخبار کے آفس پہنچ آئے وزیر تعلیم کالجز اور دیگر سے کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بواہز ڈگری کالج چک سواری کے فسٹ ائیرکے طلبا واجد حسین معظم شاہد فرمان علی اور ذہین علی طاہر نے صحافیوں کوبتایا کہ گذشتہ روز لیکچرار اسلامیات حافظ عرفان علی جو کہ حال ہی میں تعینات ہوئے ہیں نے واجد حسین کو تھپڑ مارے اور زدو کوب کیا حالانکہ واجد حسین نے کوئی غلطی بھی نہیں کی تھی قائمقام پرنسپل ابرار صاحب سے جب اس کی شکایت کی تو انھوں ن ے کہا کہ آرام سے پڑھو اگر پڑھنا چاہتے ہو وگرنہ تھانے میں بند کروا دوں گا اور دو تین ماہ تک ضمانت بھی نہیں ہو گی انھوں نے وزیر تعلیم کالجز کرنل وقار نور سے نوٹس لینے اور طلبا کی جائز شکایات کی داد راسی کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button