DailyNews

London; Doncaster residents ‘could be homeless for weeks

ڈنکاسٹر سیلاب، فش لیک کے مکین 3 ہفتوں تک بے گھر رہیں گے، کونسل

لندن (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) سیلاب میں گھرے ولیج میں بعض مکین تین ہفتوں تک اپنے گھروں سے باہر رہنے پر مجبور ہوسکتے ہیں، حالانکہ علاقہ کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات مسلسل جاری ہیں۔ ڈنکاسٹر کے نزدیک فش لیک سیلاب سے انتہائی متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں سیکڑوں افراد اپنی پراپرٹیز سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سائوتھ یارکشائر میں فوج کے تقریباً 100 جوان سیلاب سے بچائو کے اقدامات میں مدد کے لئے موجود ہیں۔ وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کر کے ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بعض تماشائیوں نے چیخ کر کہا کہ ’’بورس آپ اپنا وقت پورا کر چکے ہیں‘‘ ۔ ڈنکاسٹر کونسل نے کہا ہے کہ نکاسی آب کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، تاکہ لوگ جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔

London; Some residents in a flood-stricken village could be out of their homes for up to three weeks as efforts continue to make the area safe. Doncaster Council said 1,900 people had been taken to safety, with the village of Fishlake being one of the worst hit. About 200 Army workers are in South Yorkshire supporting the flood effort. The prime minister visited flood-hit Stainforth to see the emergency response. But some onlookers shouted at him to say “you took your time”.

Show More

Related Articles

Back to top button