Chakswari, AJK; Social and poltical personality Raja Jhangir Akhtar Kiyani congratulates Raja Inam Kiyani of being appointed advocate general, Azad Kashmir
چکسواری کی ممتاز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت راجہ جہانگیر اختر کیانی راجہ انعام اللہ ایڈووکیٹ کو ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر بننے پر دلی مبارک باد
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)چکسواری کی ممتاز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت راجہ جہانگیر اختر کیانی راجہ انعام اللہ ایڈووکیٹ کو ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر بننے پر دلی مبارک باددی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ راجہ انعام اللہ ایڈووکیٹ منجھے ہوئے وکیل ہیں انکا شمار آزاد کشمیر کے لائق ترین وکلاء میں ہوتا ہے یہ انہوں نے کئی مواقع پر ثابت کیا ہے راجہ جہانگیر اختر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کو راجہ انعام اللہ ایڈووکیٹ کو ایڈووکیٹ جنرل مقرر کرنا بہترین فیصلہ ہے جس پر ہم وزیر اعظم اور وزیر قانون کا شکریہ ادا کرتے ہیں راجہ جہانگیر اختر کیانی نے کہا کہ راجہ انعام اللہ نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی قانون کی بالا دستی اور میرٹ کے لئے کام کیا ہے ہمیں امید ہے کہ بطورایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر وہ انصاف کی جلد فراہمی اور میرٹ کے لئے اپنی بہترین صلاحتیوں کو بروئے کار لائیں گے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ شاہد عزیزنے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کروڑوں دلوں کی دھڑکن اورپاکستان کے محبوب قاہد ہیں میاں نواز شریف کی صحت پر سیاست بند کی جائے میاں نواز شریف عدالت سے صمانت پر ہیں اور عدالت نے ان کو علاج کی اجازت دی ہے حکومت کی طرف سے ضمانتی بانڈزکا ڈرامہ کسی صورت قبول نہیں اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان اور موجودہ حکومت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا راجہ شاہد عزیز نے کہا کہ دھرنا سیاست کا آغاز عمران خان نے کیا تھا اس وقت اگر دھرنا جائز تھا توآج کیوں نہیں جس وقت سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملک مشکلات سے دوچار ہے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ہر بندہ مہنگائی کا رونا رورہا ہے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں عمران خان کی نکمی پالیسی سے تاجروں کا اعتماد اٹھ گیا ہے ایسے حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کو تباہی و بربادی پر لے جائے گا لہذا اس حکومت سے جلد از جلد جان چھڑائی جائے انہوں نے کہا کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں چوہدری صہیب ضرور کامیاب ہونگے اگر میرپور کی عوام تعمیر و ترقی چاہتی ہے تو چوبیس نومبر کو شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کے امیدوار کو کامیاب بنوائیں۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)یونین کونسل فیض پورشریف تنگ دیو کے ممتازسیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری اپنابرطانیہ کانجی دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے ہیں انہوں نے اپنے دورے کے دوران برطانیہ میں مختلف تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی وطن واپسی پر ان کے عزیز واقارب دوست واحباب اورسیاسی وسماجی راہنماؤں نے ان کاوالہانہ استقبال کیاان کے ملاقات کی اورانہیں کامیاب دورے پردلی مبارک بادپیش کی