DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Pothwar region not being given water use charges of Mangla Dam water is great injustice, Ch Javed Kausar

منگلا ڈیم کے واٹر یوز چارجز میں پوٹھوہار کو حصہ نہ دینا سراسر زیادتی,چوہدری جاوید کوثر

Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar met with Raja Jhangir Akhtar head of victims of Mangla Dam effected area and said in his statement that Pothwar region not being given water use charges of Mangla Dam water is great injustice and will raise the matter in Punjab assembly.

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) منگلا ڈیم کے واٹر یوز چارجز میں پوٹھوہار کو حصہ نہ دینا سراسر زیادتی ہے۔ یہ بات چوہدری جاوید کوثر ایم آر اے نے چیف آرگنائزر انجمن متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوہار راجہ جہانگیر اختر سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی سے ملکر پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کرینگے کہ آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی طرح منگلا اور کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے واٹر یوز چارجز پوٹھوہار اور آزاد کشمیر حکومت کو تقسیم کر کے دیئے جائیں تاکہ پوٹھوہار کے علاقوں میں ترقیاتی کام ہو سکیں۔ دریائے جہلم پر آزاد پتن کے مقام پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 640میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button