DailyNews

Chakswari, AJK; Function held at Adh Palahi school to celebrates 142nd birthday of Allama Iqbal

شاعرمشر ق حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمداقبال رحمتہ اللہ علیہ کے 142ویں یو م ولادت کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی میں بزم ادب کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)شاعرمشر ق حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمداقبال رحمتہ اللہ علیہ کے 142ویں یو م ولادت کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی میں بزم ادب کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت اللہ دتہ بسمل انچارج صدر معلم نے کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت ہشتم کے حسن ارشادنے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی سیدانوار محی الدین جونیئرمدرس اور جماعت ہفتم کے طالب علم ذیشان علی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا محمدذوالفقار مرزا جویئرمدرس نے کلام اقبال پیش کیاطلبہ زین محمودشمس منور عثمان امجدمحمدعلی ذیشان سبحانی تیمور علی ذیشان خالدمحمداسماعیل ہارون مشتاق نے تقریر یں کیں تقریب سے صدرتقریب اللہ دتہ بسمل انچار ج صدر معلم نظامت کے فرائض جماعت ہفتم کے طالب علم احسام احمددانش نے سرانجام دیے تقریب سے صدرتقریب اللہ دتہ بسمل انچار ج صدر معلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاعرمشرق حکیم الامت مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمداقبال نے اپنی شاعری کواپنے عظیم مقصد اورپیغام کاذریعہ بنایا ان کی شاعری عالمگیراورآفاقی ہے ان کی شاعری نے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونکی اوران میں بے پناہ جوش وجذبہ پیداکردیاانہوں نے مسلمانوں کوخواب غفلت سے بیدارکیاان میں ا ٓزادی اورحریت کاجذبہ پیداکیاانہوں نے مسلمانوں کواس بات پرآمادہ کیاکہ وہ اپناکھویاہوامقام پھرسے حاصل کرلیں غلامی کی زنجیریں توڑڈالیں یقین محکم عمل پیہم اوراتحادسے کام لے کراپنے عظمت رفتہ حاصل کریں علامہ اقبال نے مغربی تہذیب کوکوبے نقاب کیامسلمانوں کے ملی تشخص کواجاگرکیا اورانہیں عملی جدوجہداورتحفظ خودی کادرس دیاپاکستا ن علامہ اقبا ل کے خواب کی تعبیرہے جس کوبرصغیرکے مسلمانوں نے قائداعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی قابل فخر قیادت میں شرمندہ تعبیر کیاعلامہ اقبال نے قیام پاکستان کے سلسلہ میں جونظریاتی بنیادفراہم کی تھی اسے ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے تقریب کے آخرمیں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادپاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی

Chakswari, AJK; The People in Azad Kashmir are celebrating the 142nd birth anniversary of the poet of East and philosopher Dr Allama Muhammad Iqbal with traditional zeal and fervor. Various literary, educational, political, social and cultural organizations have arranged special programmes to pay homage to the national poet and highlight different aspects of his life and teachings. Iqbal is also called Muffakir-e-Pakistan (The Thinker of Pakistan) and Hakeem-ul-Ummat (The Sage of the Ummah). Allama Iqbal was born on 9th November 1877 in Sialkot.

Show More

Related Articles

Back to top button