DailyNewsHeadline

London; Pothwari Zameer Ch of Gujar Khan takes oath at House of Lords

ضمیر چوہدری آف گوجر خان نے ہائوس آف لارڈز میں حلف اٹھا لیا

لندن (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) برٹش پاکستانی بزنس مین لارڈ ضمیر چوہدری نے ہائوس آف لارڈز میں اپنی نشست اس عہد کے ساتھ سنبھال لی کہ وہ اپنے پوزیشن کو پاکستان اور برطانیہ کے ٹریڈ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں کام کیلئے استعمال کریں گے۔ لارڈ ضمیر چوہدری جو راولپنڈی کے قریب گوجر خان سے 12 سال کی عمر میں برطانیہ آئے تھے اور وہ کیش اینڈ کیری جائنٹ بیسٹ وے کے چیف ایگزیکٹو، ٹوری پیر سر انور پرویز کے بھتیجے، کنزرویٹیو فرینڈز آف پاکستان اور چیرٹی کرائم سٹاپرز کے ٹرسٹی ہیں۔ جب ضمیر چوہدی نے ملکہ برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھایا تو اس موقع پر لارڈ سپورٹرز لارڈز لیڈر ایونز آف بوئز پارک اور کنزرویٹیو پیئر لارڈ مارلینڈ بھی ساتھ تھے۔ ان کی حلف برداری سے قبل ان کی بیرن چوہدری آف ہیمپسٹڈ آف لندن بارو آف بارنیٹ تقرری کا اعلان کیا گیا۔ حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالی کی رحمتوں پر اس کا شکر گزار ہوں میں اس کی رحمتوں پر اس کا شکر ادا نہیں کر سکتا میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ مجھےاتھی عزت اور شہرت ملے گی ۔

London: British Pakistani businessman Lord Zameer Choudrey has formally taken his seat in the House of Lords. Lord Choudrey, who moved to the UK from Gujar Khan near Rawalpindi at the age of 12, is chief executive of the cash-and-carry giant Bestway, The Tory peer, nephew of Sir Anwar Pervez, is also chairman of Conservative Friends of Pakistan and a trustee of the Crimestoppers charity.

Show More

Related Articles

Back to top button