Kallar Syedan; Accidnet alarm going off at Bank in Doberan Kallan leads police and emergency services in panic
کلر سیداں کے نواحی علاقہ دوبیرن کلاں میں قائم ایک نجی بنک کے اچانک ایمرجنسی سائرن بجنے سے پولیس اور فائر بریگیڈ کی دوڑیں لگ گئیں
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ دوبیرن کلاں میں قائم ایک نجی بنک کے اچانک ایمرجنسی سائرن بجنے سے پولیس اور فائر بریگیڈ کی دوڑیں لگ گئیں۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب نجی بنک کے ایمرجنسی سائرن بجنا شروع ہو گئے جس کی آواز بنک کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں سنائی گئی جبکہ بدھ کے روز دوبارہ سائرن بجنا شروع ہو گئے جس کی اطلاع 15 کو کی گئی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس اور ایمرجنسی 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تا ہم وہاں عملہ معمول کے مطابق اپنے کام میں مصروف تھا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ڈیوٹی آفیسر راجہ غلام شبیر نے جب بنک انتظامیہ سے ایمرجنسی سائرن کے حوالے سے استفسار کیا تو وہ بھی کوئی معقول جواب نہ دے سکا۔ادھر پولیس اور ریسکیو1122 کے ذمہ دران نے رابطہ پر بتایا کہ بارش کے باعث زیر زمین کیبل میں پانی چلا جانے کی وجہ سے الارم سسٹم میں خرابی پیدا ہو جانے سے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔بنک کے ہیڈ کوارٹر کراچی سے دوبیرن کلاں بنک میں نصب پی ٹی سی ایل نمبر پر متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اور رابطہ نہ ہونے پر کراچی ہیڈ آفس کو 15 پر اطلاع کرنا پڑی۔
Kallar Syedan; A Accidental alarm went off at UBL branch in Doberan Kallan due to lightning, The incident left police and emergency services rushing to the Bank and finding false alarm.
سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر کے بھائی راجہ بلال ظفر عرف ٹیپو کی میت برطانیہ کے شہر بارٹن آن ٹرینٹ سے اسلام آباد منتقل,نماز جنازہ ایچ ایٹ کے قبرستان میں ادا کی گئی
Namaz e janaza of Raja Bilal Zaffar “Tipu” who passed away in Burton on Trent held in Islamabad
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر کے بھائی راجہ بلال ظفر عرف ٹیپو کی میت برطانیہ کے شہر بارٹن آن ٹرینٹ سے اسلام آباد منتقل,نماز جنازہ ایچ ایٹ کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق,وفاقی وزیر غلام سرور خان,پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر,سید نیئر حسین بخاری,مرتضی جاوید عباسی,آفتاب شیر پاؤ,سابق ارکان اسمبلی راجہ نادر پرویز,انجینیئر قمرالسلام راجہ,راجہ طارق کیانی سابق ضلعی ناظم طارق کیانی,موٹرویز نیشنل ہائی ویز پولیس کے ایڈیشنل آئی جی جمیل احمد ہاشمی,سابق ایس پی راجہ بشارت محمود,چیئرمین آرڈی اے راجہ طارق مرتضی,محمد افضل کھوکھر,شاہ رخ پرویز,محمد زبیر کیانی,اعجاز بٹ,حاجی شوکت علی,یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ,فیاض کیانی,نوید مغل,ماسٹر تصور حسین,یاسر بشیر راجہ,راجہ زاہد,اکرام الحق قریشی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ٹریفک حادثہ میں ایک نامعلوم شخص گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا
A Unidentified body found possibly in a hit and run traffic accident
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ٹریفک حادثہ میں ایک نامعلوم شخص گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جہاں سے متوفی کا پوسٹمارٹم ہونے کے بعد اسے امانتا سپرد خاک کر دیا۔چوہدری تضارب حسین نے پولیس کو بتایا کہ میں سوزوکی پک آپ بطور بکنگ کلر سیداں شہر میں چلاتا ہوں۔گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اپنی گاڑی ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب واقع ایک سی این جی اسٹیشن پر کھڑی کر کے گھر چلا گیا۔صبح 9 بجے کے قریب گاڑی لینے کیلئے آیا تو دیکھا روڈ کنارے ایک 65 سالہ شخص کی نعش پڑی ہوئی ہے۔متوفی کا پیٹ،دونوں ٹانگیں اور بازوں کچلے ہوئے تھے جو گزشتہ رات کسی نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے گاڑی آکر جاں بحق ہو گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کردی ہم ایک تقریر کے علاوہ کچھ نہ کر سکے
Pakistan has failed to take action against India over Kashmir, Youth Wing Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو مسلسل قیدی بنا کے رکھا ہوا ہے تو دوسری جانب پاکستان اپنی سفارتی ناکامی کی خفت مٹانے کے لیئے بھارتی سکھوں کے لیئے بغیر پاسپورٹ اور فیس کے آنے کی اجازت دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کردی ہم ایک تقریر کے علاوہ کچھ نہ کر سکے اسلامی امہ مل کر بھی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کرفیو سے نجات نہ دلا سکی پاکستان سفارتی محاذ پر مکمل طور پر ناکام اور تنہا رہا اس مشکل ترین وقت میں بھی عرب ممالک کشمیریوں کی مدد کی بجائے نریندر مودی کو ایوارڈ دیتے نظر آئے اور پاکستان اس ناکامی کو چھپانے کے لیئے بھارتی سکھوں کو وہ سہولیات مہیا کررہا ہے جو کرتارپورہ کی حیثیت تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی سکھوں کی پاسپورٹ اور انٹری فیس تک سے استشنا دینا قومی مفاد کے نہ صرف منافی ہے بلکہ ہمارا یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے بھی مترادف ہے۔
کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص سے 30 بور پسٹل سے پانچ سو کے قریب گولیاں برآمد
Man arrested on being found with 500 rounds of fire arms
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص سے 30 بور پسٹل سے پانچ سو کے قریب گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص بھاری مقدار میں پسٹل کی گولیاں لئے منگال موڑ پر کھڑا ہے جس پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملزم جس کا بعد میں نام و پتہ توقیر احمد معلوم ہوا کی جامع تلاشی پر اس کے قبضہ سے پانچ سو گولیاں برآمد کر لیں۔
کلرسیداں اور گردونواح میں ذوردھار گرج و چمک کے ساتھ بارش,موسم خوشگوار ہوگیا
Pleasant weather after rainfall in Kallar Syedan and surrounding regions
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں اور گردونواح میں ذوردھار گرج و چمک کے ساتھ بارش,موسم خوشگوار ہوگیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ساڑھے بارہ بجے کے بعد شروع ہونے والی بارش بارہ گھنٹوں تک برستی رہی موسلادھار بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے گرمی کے موسم کا مکمل اختتام ہوا اور لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیئے مسلسل بارش کے ساتھ خوفناک گرج و چمک بھی جاری رہی جس سے بعض علاقوں میں بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا جبکہ کلر سیداں کی یوسی گف کے گاؤں میں تیرہ گھنٹوں بعد بھی بجلی کا نظام بحال نہیں ہوسکا تھا جس پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنماؤں راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ قمر مسعود نے راجہ بلال ظفر کی وفات پر سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔