DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Journalist Raja Imran Zamir awarded by Dr Sajid Ur Rehman for his contributions in media

ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کی اعلیٰ صحافتی خدمات پر صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کو شیلڈ اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا گیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کی اعلیٰ صحافتی خدمات پر صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کو شیلڈ اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا گیا۔گذشتہ دنوں تحصیل کہوٹہ کی عظیم دینی درسگاہ دارلعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے اعلیٰ صحافتی خدمات پرممتاز صحافی وکالم نگار صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکو شیلڈ اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا یاد رہے صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرسابق صدر پر یس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیرط (مرحوم)کے فرزند ارجمند ہیں انہوں نے ہمیشہ تحصیل کہوٹہ کی مظلوم بے بس عوام کے مساہل اپنی قلم کے ذریعے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائے ہیں جن میں بیشتر سے مساہل تر جہی بنیادوں پر حل ہوئے صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرتحصیل بھر میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور عوامی، سماجی، سماجی، دینی، ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کی راجہ الطاف حسین سے ملاقات

Raja Shaheryar meets with Raja Iltaf Hussain

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کی راجہ الطاف حسین سے ملاقات صحت کے حوالے سے دریافت کی۔پی ٹی آئی کے فوکل پرسن سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین کو گذشتہ دنوں دل کی تکلیف ہوئی تھی اور وہ راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے تھے جہاں ان کا علاج کیا گیا تھا اور ان کی صحت اب کافی حد تک بہتر ہے گذشتہ روزپی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین سے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی ان کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔

محکمہ مال کہوٹہ میں تحصیلدار کی پوسٹ خالی۔عارضی چارج سنبھالنے والے تحصیلدار بھی چھٹی پر چلے گے

Concern over vacant position of tehsildar in Tehsil Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ مال کہوٹہ میں تحصیلدار کی پوسٹ خالی۔عارضی چارج سنبھالنے والے تحصیلدار بھی چھٹی پر چلے گے۔جائیدار کی خریدو فروخت کام ٹھپ۔حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان۔ عوامی حلقوں نے ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں محکمہ مال میں تحصیلدار اور پٹواریوں کی متعدد پوسٹیں خالی پڑھی ہیں گذشتہ ماہ قبل کہوٹہ سے تحصیلدار چلا گیا تھا اور محکمے والوں نے عارضی چارج گوجر خان کے تحصیلدار کو دیا جو منگل اور بد ھ کو آیا کر تا تھا جس سے جائیدار کا کام ہوا کر تا تھا اس کے علاوہ ڈومیسائل ضمانت دینے والے فرد کی تصدیق کا کام ہوتا تھا مگر اب کئی دنوں سے وہ بھی چھٹی پر چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے جائیدار کی خریدو فروخت کام ٹھپ ہو گیا ہے اہلیان علاقہ نے ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ کا راجہ غضنفر علی آف چک مرزا کے بڑھے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت۔

Condolences paid to Raja Ghazanfar Ali on death of his brother

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ کا راجہ غضنفر علی آف چک مرزا کے بڑھے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کا راجہ غضنفر علی آف چک مرزاحال مقیم چشم یو کے کے بڑھے بھائی راجہ ظفر علی گذشتہ ماہ قبل وفات پا گئے تھے ان کی تدفین بھی چشم انگلیڈ میں ہوئی گذشتہ روز قبل ان کے چھوٹے بھائی راجہ غضنفر علی اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں چک مرزا جہاں ان سے ان کے بڑھے بھائی راجہ ظفر علی (مرحوم) کی وفات پر معززین علاقہ تعزیت کے آرہے ہیں گذشتہ روز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیرجنجوعہ راجہ غضنفر علی آف چک مرزا کی رہائش جا کر ان سے ان کے بڑھے بھائی راجہ ظفر علی کی وفات پر دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی یاد رہے کہ راجہ غضنفر علی کے بڑھے بھائی راجہ ظفر علی جنہوں نے اپنی عمر ایک بڑا حصہ یو کے میں گزارہ ان کی خدمات پر چشم یو کے کی انتظامیہ نے ان کو تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی دیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button