قاضیاں میں الشفاء آئی ہسپتال راولپنڈی کی ٹیم نے قاضی محمد شفیق کے تعاون سے ایک روزہ کیمپ لگایا
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔الشفاء آئی ہسپتال راولپنڈی کی ٹیم نے قاضی محمد شفیق کے تعاون سے ایک روزہ کیمپ لگایا جس میں آئی سپیشلیٹ محمد بلال کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے قاضیاں میں دس بجے سے دن دو بجے تک آ نکھوں کا معائنہ کیا جس میں درجنوں مریضوں نے آنکھوں کا معائنہ کروایا اور فری ادویات حاصل کیں۔صرف سو روپے میں نظر کی عینک بھی دی گئی۔سابق چیئرمین یوسی قاضیاں چیئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج،سابق وائس چیئرمین راجہ جلیل احمد،آغا قاضی کلیم احمد نے قاضی شفیق اور قاضی عتیق کو فری ٓئی کیمپ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔