غلام سرور خان کی خصوصی ہدایت پرچک بیلی خان روڈ کوکارپٹ کرنے والی فرموں کو کام مکمل کرنے کے لئے ساڑھے سات کروڑ روپے کے حساب سے مزید فنڈز فراہم کر دئیے گئے
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی جناب غلام سرور خان کی خصوصی ہدایت پرچک بیلی خان روڈ کوکارپٹ کرنے والی فرموں کو کام مکمل کرنے کے لئے ساڑھے سات کروڑ روپے کے حساب سے مزید فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں فنڈز کی فراہمی کے بعد اب گروپ 2کا ادھورا چھوڑا ہوا کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا اس ضمن میں پی ٹی آئی چک بیلی خان کے سابق صدر چوہدری مسعود جیلانی نے ایک ملاقات میں جناب غلام سرور خان کی توجہ گروپ 2کے ادھورے کام کی طرف دلائی تھی جس پر جناب غلام سرور خان نے فوری ایکشن لیا اور کہا کہ مفادِ عامہ کا کوئی بھی منصوبہ ادھورا نہیں رہنے دیا جائے گا اور اس کے لئے فوری فنڈز فراہم کئے جائیں گے انھوں نے حاجی عاشق حسین کی جانب سے پیش گئے گئے مطالبہ چک بیلی خان واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کے لئے بھی فنڈز کے فوری اجرأ کی بھی ہدایت کی
چک بیلی خان میں عین فصل کی کاشت کے موقع پر گندم بیج کی قلت پیدا ہو گئی
Shortage of wheat seeds on the occasion of cultivation of the crop in Chak Bailey Khan
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک بیلی خان میں عین فصل کی کاشت کے موقع پر گندم بیج کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث زیادہ تر کاشتکار عام گندم سے پرانے اور فرسودہ طریقے سے بیج بنا کر فصل کاشت کرنے پر مجبور ہیں جس سے ان کی سال بھر کی محنت کے باوجود پیداوار کم ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں کئی ایک کاشتکار بیرونِ شہر سے بیج منگوانے پر مجبور ہیں جس سے کسان کے اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے چک بیلی خان میں حکومت کی جانب سے بیج کی فراہمی کے لئے کوئی ادارہ نہیں ہے جبکہ عام دکانوں میں جہاں اول تو قابلِ اعتبار بیج ہی نہیں ملتے وہاں بھی اس وقت بیج میسر نہیں عوامی حلقوں نے حکومتِ پنجاب اور بالخصوص محکمہ زراعت سے نوٹس لینے اپیل کی ہے
جامع مسجد محمدی اہلحدیث چک بیلی خان میں کھلی کچہری
Open court session held by Iesco officials
چک بیلی خان(ننمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آئیسکو چکوال سرکل اقبال خان پہوڑاور ایکسیئن ڈحڈیال مظہر جتوئی نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث چک بیلی خان میں کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو صارفین کے مسائل گھرکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے چک بیلی خان میں لگائی جانے والی یہ کھلی کچہری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انھوں نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات بھی صادر کئے اس موقع پر پی ٹی آئی کے راہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد امیر افضل، چوہدری مسعود جیلانی، حاجی عاشق حسین، چوہدری امجد مسعود شیریال، اور چوہدری گلاب خان بھی موجود تھے