DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; Eid Millad-un-Nabi (SAW) to be celebrated with religious zeal and fervour, Saibzada Haq Khateeb Ali Badshah

کو ٹلی ستیاں میں بھی جشن عید میلا د النبی ﷺ پو رے مذہبی جو ش و جذبے کیساتھ منا یا جا ئے جا ئے گا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سپہ سالا ر عقیدہ تاجدا ر ختم نبو ت قلند دو راں صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر نے میلا د النبی ﷺ کی تیا ریوں کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کو ٹلی ستیاں میں بھی جشن عید میلا د النبی ﷺ پو رے مذہبی جو ش و جذبے کیساتھ منا یا جا ئے جا ئے گا جس کی تما م تر تیا ریاں زور و شو ر سے جا ری ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں میلاد شریف کی محافل سجانے سے اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ کائنات کی ساری بہاریں حضوررﷺ کے صدقے ہیں میلادالنبیﷺ کی خوشیاں منانا عین عبادت ہے، عرش سے فرش تک میلاد شریف کی خوشیاں منائی جاتی ہیں میلاد شریف کی محافل فروغ عشق رسولﷺ اور اتحاد بین المسلمین کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں،اور ایمان مضبوط رہتا ہے، محبت اخوت کے چراغ روشن ہوتے ہیں۔میلادِ النبی ﷺمیں شرکت ہر مسلمان کیلئے با عث سعادت ہے ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالتﷺ ہر مسلمان کا ایمان ہے اور اس کے بغیر مسلمان ہونا ہی ممکن نہیں ہے محبت رسول ﷺ ایمان کااہم جزوہے اتباع رسول ﷺ کے بغیر ان کے ساتھ محبت و عقیدت کے دعوے ادھورے ہوتے ہیں اس لئے ہمیں میلاد النبی ﷺ مناتے ہوئے عوام کو بتانا چائییے کہ وہ سیرت پاک ﷺ کی مکمل اتباع کریں

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان تحریک انصا ف حلقہ پی پی6کے رہنماء معروف سیا سی وسماجی شخصیت راجہ محمد احسان ستی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ مفادات کی سیاست کرنے والے کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائے۔قوم انتشار کی سیاست کرنے والے کٹھ پتلی سیاستدانوں کو پہچان گئی ہے وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے غیرجمہوری رویہ کے باوجود ملک میں حقیقی تبدیلی کا سفر جاری رکھیں گے۔غیرجمہوری طاقتیں ملک میں بدامنی اور غیریقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے کل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی نئی نسل خصوصاً اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے کیونکہ ایک پڑھی لکھی عورت پورے معاشرے کو تعلیم یافتہ بناسکتی ہے پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی معیشت کو مضبوط کر کے اپنے پاؤں پے کھڑا کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تمام سہولیات دینے کے لیے تیار ہیں مولانا کی آزادی مارچ کا مقصد سمجھ سے بالا تر ہے کہ وہ کس سے اور کس قسم کی آزادی مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صحت اور تعلیم کے اداروں کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بہترہونے جارہی ہے وہ دن دور نہیں کہ پاکستان دوسرے ملکوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا،راجہ محمد احسان ستی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی قسم کی انارکی،فساد یا لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی،وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،جمہوریت کے خلاف اعلان جنگ قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے

Show More

Related Articles

Back to top button