Kallar Syedan; Mother of five children reported missing in Morra Phadiyal
پانچ بچوں کی ماں گھر سے باہر نکلی اور لوٹ کر نہ آئی،کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پانچ بچوں کی ماں گھر سے باہر نکلی اور لوٹ کر نہ آئی،کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔کلر سیداں کے گاؤں موہڑہ پھڈیال کے محمد نصیر نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی بار ہ برس قبل مسماۃ(ن)سے ہوئی تھی جس کے بطن سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوا میری اہلیہ شام چار بجے گھر سے نکلی اور لوٹ کر واپس نہ آئی کلر سیداں پولیس نے زیر دفعہ ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Kallar Syedan; Mohammad Naseer of village Morra Phadiyal has registered a police report after his wife went out of her home and never came back.
زمین پر قبضہ کرنے کا الزام،دو افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا
Aziz Ur Rehman of village Dheri, Nanda Jatal beaten over land dispute
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—زمین پر قبضہ کرنے کا الزام،دو افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔عزیز الرحمان سکنہ ڈھیری نندنہ جٹال نے پولیس کو بیان دیا کہ میری ذاتی زمین رقبہ تعدادی تین کنال چار مرلے نندنہ جٹال میں واقع ہے جس پر مطلوب حسین اور طارق محمود نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔گزشتہ روز صبح تقریبا 8 بجے کے قریب میں اپنی زمین پر گیا جہاں مطلوب اور طارق پہلے سے موجود تھے اور مجھے دیکھتے ہی انہوں نے گالیاں دینی شروع کر دیں۔اس موقع پر مطلوب حسین نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میرے بائیں ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی اور چہرے پر بھی زخم آئے۔
-آزادی مارچ کے سلسلے میں پیپلز پارٹی دیگر پر بازی لے گئی
convey of 18 vehicles led by Ijaz Butt (PPP) participate in Azadi March
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آزادی مارچ کے سلسلے میں پیپلز پارٹی دیگر پر بازی لے گئی اٹھارہ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود کی قیادت میں کلر سیداں سے گوجرخان روانہ ہوا قافلے میں سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب، پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی، نوید اختر مغل، عاطف اعجاز بٹ، ماسٹر محمد غالب، سردار محمود خان اور دیگر بھی شامل تھے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیرمحمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجوا کر دم لیں گے۔پاکستان میں صرف جمہوریت ہی چل سکتی ہے،عوام نے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والی حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور لاقانونیت سے نجات کیلئے عوام عمران کیخلاف اب نکل پڑے ہیں جس کو روکنا اب ان کے بس میں نہیں رہا۔آزادی مارچ میں عوام کی غیر متوقع اضافے کے پیش نظر حکومت کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے عمران خان نے عوام سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس سیاسی انتقام کے سوا عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں،پرامن احتجاج ہم سب کا جمہوری حق ہے اگر حکومت نے ہمارے پرامن احتجاج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سابق ناظم یوسی سموٹ چوہدری محمد ایوب،سٹی صدر نوید اختر مغل، سابق کونسلر راجہ محمد فیاض،سابق ممبر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر مقامی کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔