قاضیاں، تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر آٹھ سالہ بچی جاں بحق
بیول( نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کام)۔ تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر آٹھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صبح سویرے ریت سے لدا ایک تیز رفتار ڈمپر گوجرخان سے اسلام پورہ جبر کی طرف جا رہا تھا کہ قاضیاں کے مقام پر روڈ کراس کرتے ہوئے ایک آٹھ سالہ بچی ڈمپر کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس چوکی قاضیاں نے محمد مسکین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ھئی ہے۔
Gujar Khan; Eight year old child is run over and killed in village Qazian by a speeding truck loaded with sand. A police case has been registered by Mohammad Maskeen.
رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے مریض رل گے
Patients suffer at rural health centre Qazian due to shortage of medical staff
بیول( نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کام)۔ رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے مریض رل گے۔ تفصیلات کے مطابق آ رایچ سی قاضیاں جوشرقی گوجرخان کی بڑی آبادی کے لئے واحد ہسپتال ہے۔ اس ہسپتال میں چوبیس آسامیاں خالی ہیں۔ صبح کے وقت تین سو سے زائد مریضوں کو چیک اپ کے لئے ایک ڈاکٹر ہوتا ہے اور دو بجے کے بعد ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی ڈسپنسر کے رحم کرم پر ہوتی ہے۔ ایکسر ے مشین سٹاف نہ ہونے کے باعث بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایکسرے کے لئے گوجرخان جانا پڑتا ہے۔ عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے سٹاف کی کمی دور کرنے اورجنرل ڈیوٹی پر معمور سٹاف فی الفور آر ایچ سی قاضیاں واپس کرنے کا مطالبہ کیاہے