DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Fears for farmers as 1.5 Lakh Rps buffalo dies as it is given wrong injection at veterinary hospital

ویٹنری ہسپتال کہوٹہ کی طرف سے غلط انجیکشن لگانے سے محمود نامی شخص کی ڈیڈھ لاک کی بھینس مر گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ویٹنری ہسپتال کہوٹہ کے انضمام نامی فردکی طرف سے غلط انجیکشن لگانے سے محمود نامی شخص کی ڈیڈھ لاک کی بھینس مر گئی۔ غریب شخص کا محکمہ لائیو سٹاک کے اعلیٰ حکام سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل دوبیرن گلہ گلوریاں کے رہائشی محمودعلی کی بھینس بیمار تھی اس نے ویٹنر ی ہسپتال کہوٹہ میں فون کیا وہاں موجود انضمام نامی شخص جو کہ اپنے آپ ڈاکٹر کہلواتا ہے اس سے بات کی اور اس کوساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر اس نے آکر ان کی بیمار بھینس کو ٹیکہ لگایا اور ان سے مبلغ 1100سو روپے لیے گے اور ان سے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے کا بھی کہا گیا مگر انہوں نے انکار کر دیا کہ ہمارے پاس اور پیسے نہیں ہیں جب وہ چلا گیا تو اس کے لگائے گے ٹیکے سے بھینس کو آرام آنے کے بجائے مزید تکلیف شروع ہو گئی اس نے دوبارہ اس کو کا ل کی اور بھینس کی موجودہ صوتحال سے آگاہ کیا تو اس نے کہا کہ میں آتا ہوں مگر کافی دیر انتظار کر نے بعد بھی ناں آیاجب اس کو دوبارہ کا ل کی گئی تو اس نے فون اٹھانا گہوارہ ناں سمجھا بار بار فون کر نے کے باجووبھی اس نے کوئی جوا ب نہ دیا تو تھوڑی دیر کے بعد وہ بھینس مر گئی جس کی وجہ سے ہمارا ڈیڈھ لاکھ کا نقصان ہو گیا ہے انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے اعلیٰ حکام سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; Fears for farmers as 1.5 Lakh Rps buffalo dies as it is given wrong injection at veterinary hospital, The buffalo belonged to Mahmood Ali of village Galla Galorian, UC Doberan. Inzimam who who works at the vet hospital is being questioned over wrong injection.

کہوٹہ شہر میں چہلم حضرت امام حسین ؑ اختتام پذیر ہو گیا۔سیکورٹی کے سخت انتظامات

Chellam Hazrat Imam Hussein (peace be upon him) has ended with Strict security arrangements

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں چہلم حضرت امام حسین ؑ اختتام پذیر ہو گیا۔سیکورٹی کے سخت انتظامات،محکمہ پولیس، سول ڈیفنس، سٹی پولیس، ایم سی کہوٹہ، سول ہسپتال کہوٹہ کے اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دی۔ گذشتہ روز امام بارگاہ قصر آل عمران چھنی بازار کہوٹہ کے متولی ساہیں غلام قمر جعفری کے زیر اہتمام چہلم حضرت امام حسین ؑ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر علم غازی عباس ؑ، شبیہ ذوالجناح بھی نکالا گیا،عزادار ماتم داری اور زنجیر زنی کی جبکہ ملک کے نامور ذاکر ین شہدائے کربلاکے حوالے سے بیان کیا جبکہ جلوس کے شروع سے لے کر اختتام پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ندیم الحسن، سول ڈیفنس کے عبد الشکور کھٹڑ، ملک امجد،اور دیگر اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دی ہے۔ متولی ساہیں غلام قمر جعفری نے انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

میجر راجہ شہر یار جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ کی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے ملاقات

Major Raja Sher Yar Janjua meets with Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر راجہ شہر یار جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ کی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے ملاقات۔منصب سنبھالنے پردلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر راجہ خورشید ستی اور راجہ ارشد بھی موجود تھے۔ گذشتہ روزپی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے ان سے کے آفس میں جاکر ان سے ملاقات کی اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کو چیئرمین آر ڈی اے کی سیٹ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ا س موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء فوکل پر سن سوئی گیس راجہ خورشید احمدستی اور راجہ ارشد بھی موجود تھے۔

حکومت آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات میں پھر اجافہ کر رہی ہے

Current administration plans to increase fuel prices

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا کہ عدل کا نظام سب کے لیے یکساں کیاجائے ملک سے امیری غریبی کاسسٹم ختم کر نے، تعلیمی نظام کو یکساں کر نے اوردیگر بڑھے بڑھے دعوے کرنے والے آج کہاں گم ہو گے ہیں حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے اور ملک میں کچھ نہ کر نے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج کر نے پر مجبور کیا ہے مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے پٹرول، ڈیزل کی ہوشربااضافے نے ملک بھر میں مہنگائی کا ایک طوفان بر پا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات میں پھر اجافہ کر رہی ہے اگر ایسا ہوا توملک کی عوام کے بہت بڑھی زیادتی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button